Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family طلاق اور وسوسہ

Tagged: 

  • طلاق اور وسوسہ

    Posted by Deleted User 4074 on November 30, 2022 at 8:27 am

    ایک شخص کو طلاق، ظہار، ایلاء وغیرہ وغیرہ کے وسوسے بہت آتے ہیں، جب اسے اس طرح کا کوئی وسوسہ آتا ہے تو یہ شخص ان سب سے تنگ آکر طلاق دے دیتا ہے۔ اب طلاق دیتے وقت اس شخص نے دل اور زبان سے پورا صحیح ارادہ کیا تھا، یا نہیں، اس کا بھی اس شخص کو پتہ نہیں۔ مطلب اس کا بھی وسوسہ آتا ہے اس شخص کو۔حالانکہ یہ شخص ایسا کچھ چاہتا نہیں تھا لیکن وسوسے جب آتے ہیں تو یہ شخص ان سب وسوسوں سے تنگ آکر طلاق وغیرہ دے دیتا ہے۔ اور لوگوں کو بتاتا ہے کہ میں نے اللہ کی قسم بیوی کو طلاق دے دی۔ اور اللہ کی قسم ظہار ایلاء وغیرہ وغیرہ بھی لیا۔
    کیا طلاق اور باقی سب اس شخص کا واقع ہوگیا یا نہیں۔

    Deleted User 4074 replied 1 year, 11 months ago 2 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • طلاق اور وسوسہ

  • Faisal Haroon

    Moderator November 30, 2022 at 8:40 am

    ایسے شخص کو اپنی حالت کے لیے دماغی ماہر سے طبی مشورہ لینا چاہیے۔ اگر کوئی شخص صحیح نیت سے طلاق دے تو ایسی طلاق نافذ ہوجاتی ہے۔ جان بوجھ کر طلاق دینے کی وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے۔

    • Deleted User 4074

      Member November 30, 2022 at 9:14 am

      مطلب یہ طلاق وغیرہ اس شخص کی نہیں ہوئی۔

  • Deleted User 4074

    Member November 30, 2022 at 8:41 am

    اور اس شخص کو یہ بھی وسوسہ آتا ہے کہ اس نے طلاق کے گواہ بھی بنا لیے، قسم کھاکر۔

    کہ جس نے بھی مجھے طلاق دیتے وقت دیکھا ہو، یا سنا ہو وہ اس کے اللہ کی قسم گواہ ہیں۔

  • Faisal Haroon

    Moderator November 30, 2022 at 9:25 am

    اگر وہ شخص خدا کی قسم کھا کر کہے کہ اس نے نیت سے طلاق دی ہے تو ایسی طلاق کو نافذ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اگر وہ یہ دعویٰ کرے کہ اس نے دماغی حالت کی وجہ سے ایسا کیا ہے تو طلاق نہیں ہے۔

  • Deleted User 4074

    Member November 30, 2022 at 9:36 am

    اس شخص نے یہ سب وسوسوں سے تنگ آکر کیا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register