Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 2:54 Explanation

Tagged: 

  • Quran 2:54 Explanation

    Posted by Javed Ali on January 20, 2023 at 5:40 am

    اس میں کوئ شک نہیں کہ رسولوں کی طرف سے اتمام حجت مکمل ہوجانےکےبعد اللہ کی طرف سے فرشتوں کی طرف سے یا خود رسول اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے عذاب نازل ہوتا لیکن چونکہ یہ لوگ فرعون کے سخت عذاب کے بعد ایک بار پھر شرک کرنے چلے تھے لیکن اس ہی آیت میں درج ہے کہ انکی توبہ قبول ہوئی ہے۔

    لیکن اگر جیسے استاذی جاوید غامدی صاحب نے لکھا کہ توبہ انکی قبول ہوئ جنہوں نے ان مشرکین کو قتل کیا۔ لیکن ان صاحب ایمان کو توبہ کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ جبکہ انسے گناہ نہیں ہوا تھا؟

    تو کیا بہتر نہیں کہ یہان فاقتلو انفسکم سے مراد ان لوگوں کو سیاسی بغاوت کے جرم میں کرنے پر آیا ہے؟ کیوں کہ مصر سے نکلنے کے بعد ان لوگوں کو جو ریاست تشکیل دینی تھی وہ خالص توحید کی تھی لیکن انہوں نے شرک کرکے ریاست سے بغاوت کا جرم کیا کیونکہ توحید کا انکار ہی دراصل ریاست کا انکار تصور ہوا۔ جس طرح آج کوئی حکومت خواہ وہ اپنے نظریات اور طریقہ کار میں بڑی آزاد منش ہو یہ گوارا نہیں کرسکتی کہ اس کی رعایا کا کوئی فرد اس کی بنیاد کو اکھیڑ پھینکے اور جو فرد ایسا کرے اس کو باغی قرار دیا جاتا ہے اور اسے تختہ ادر پر کھینچ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح اس جرم کی نوعیت تھی۔ اور وہ مجرم اسی سزا کے مستحق تھے جو انھیں دی گئی۔

    تو کیا یہ زیادہ نہیں کہ انکو ریاست کے خلاف توحید کا آئین توڑنے کے جرم میں سزائے موت کا حقدار سمجھا جائے؟

    Faisal Haroon replied 1 year, 2 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Quran 2:54 Explanation

    Faisal Haroon updated 1 year, 2 months ago 2 Members · 3 Replies
  • Faisal Haroon

    Moderator January 20, 2023 at 10:14 am

    کیا یہ سوال غامدی صاحب کی قرآن مجید کی کسی آیت کی تفسیر کے حوالے سے ہے؟

    براہ کرم نوٹ کریں کہ سوالات میں درست حوالہ جات درکار ہیں۔

  • Javed Ali

    Member January 20, 2023 at 10:23 pm

    سوره بقرہ آيت 54

  • Faisal Haroon

    Moderator January 20, 2023 at 11:39 pm

    یہ واقعہ افراد کے ساتھ نہیں قوم کے ساتھ پیش آیا۔ جب قوم کے ان لوگوں نے مجرموں کو قتل کیا تو خدا نے انہیں معاف کر دیا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register