Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Ijma And Tawatur On Rafaidain In Saudi Arabia

Tagged: , , ,

  • Ijma And Tawatur On Rafaidain In Saudi Arabia

    Posted by Ali Hamza on January 23, 2023 at 7:00 pm

    اگر عملی اجماع اور تواتر سے دین کا علم اخذ ہو گا تو پھر عملی تواتر کے حساب سے سعودیہ عرب میں نماز میں رفع الیدین کرتے ہیں ۔غامدی صاحب کس بنیاد پر رفع الیدین کو نماز کا ضروری حصہ نہیں سمجھتے ؟؟

    فکری اصلاح بھی درکار ہے

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 11 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Ijma And Tawatur On Rafaidain In Saudi Arabia

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 24, 2023 at 12:54 am

    سنت سے پوری امت کا تواتر مراد ہوتا ہے کسی خاص علاقے کا تواتر مراد نہیں ہوتا۔

    نیز رفع الیدین کو نماز کا لازمی حصہ تصور کرنے کا کوئی فہم اس کے ساتھ منسلک نہیں۔ اس لیے یہ نماز کے اصلی یا لازمی ارکان میں شامل نہیں اور اس پر امت کا اجماع ہے

    یہ خیال رہے کہ اجماع سے علم کا اجماع مراد ہوتا ہے

  • Ali Hamza

    Member January 24, 2023 at 12:43 pm

    دین عرب کی سرزمین میں آیا اور وہاں سے پوری دنیا میں پھیلا۔۔۔یعنی کسی دوسرے علاقے میں عملی تواتر کیسے آ سکتا ہے وہاں تو دین پہنچا ہی کئے صدیاں بعد میں ہے ۔۔۔

    علم میں عملی تواتر کا تعین کیسے ہو گا ۔؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 25, 2023 at 11:15 pm

    مسلمان جہاں گئے وہ فرد فرد نہیں گیا۔ ان کی کمیونٹی گئی۔ ان سب کا اجماعی طرز عمل دین کا تعارف بنا ۔اب بھی یوں ہی ہوتا ہے۔ مسلمان جس ملک جاتے ہیں، وہاں کا دین اجماع و تواتر سے پہنچ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دین کے لوازمات پر پوری امت میں کوئی اختلاف نہیں۔ اختلافات تفصیل اور تفہیم میں ہوتا ہے، عمل میں نہیں۔

    علم میں عملی تواتر کا تعین کیسے ہو گا ۔؟”

    یہ سوال درست نہیں۔ علم میں اجماع ہوتا ہے اور تواتر عمل کا نام ہے۔ سب لوگ پانچ وقت کی نماز مقررہ اوقات میں مخصوص رکعات کے ساتھ پڑھ رہے ہیں۔ یہ عملی تواتر ہے۔ پانچ وقت کی نماز فرض ہے، یہ علم اجماعی ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register