Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia How Has Ghamidi Sahab Determined Obligatory And Optional Portions Of Salah

Tagged: ,

  • How Has Ghamidi Sahab Determined Obligatory And Optional Portions Of Salah

    Posted by Mujahid Ali on January 28, 2023 at 7:15 am

    االسلام عليكم غامدی صاحب آپ کی ویڈیوز نماز پر دیکھیں جس میں آپ نے فرمایا کہ کچھ حصہ لازم ہے اور کچھ حصہ اختیاری ہے اور نماز جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں تو سب ہی آپ نے اختیاری قرار دی ہیں ۔۔۔ میرا سوال یہ ہے کہ آپکو یہ کیسے پتہ چلتا ہے کہ فلاں عمل اختیاری ہے یا لازمی ہے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 11 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • How Has Ghamidi Sahab Determined Obligatory And Optional Portions Of Salah

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 year, 11 months ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 31, 2023 at 1:31 am

    رسول اللہ ﷺ نے جس طرح نماز کے اعمال کو جاری کیا، ان کی کیفیت سے معلوم ہوتا ہے۔ آپ نے نماز کے قیام، رکوع سجدے، قعدے اس کی رکعات میں کسی تنوع یا اختیار کی کوئی گنجایش نہیں دی۔ اس لیے پوری امت یہی سمجھتی ہے کہ نماز کے ان اعمال میں کوئی دوسرا طریقہ یا کمی بیشی کرنا جائز نہیں۔ اس کے سورہ فاتحہ اور اس کے ساتھ قرآن ملانے کے لے علاوہ دیگر اذکار، رفع یدین اور نوافل وغیرہ میں آپ نے امت کو تنوع دکھایا، اور مختلف اذکار اختیار کرنے کی گنجایش دی۔ بلکہ لوگوں کے اپنے اختیار کردہ اذکار تک کو سن کر پسند کیا۔ اس طرح معلوم ہو جاتا ہے کہ کون سے اعمال لازمی ہیں اور کون سے اختیاری۔

    • Mujahid Ali

      Member January 31, 2023 at 1:43 am

      یعنی امت بتاتی ہے کہ کونسی چیز اختیاری ہے کونسی نہیں؟ یہاں بھی سوال کھڑا ہوتا ہے کچھ لوگ فاتحہ امام کے پیچھے پڑھنے کو لازم کہتے ہیں کچھ نہیں تو کیسے علم ہوگا کہ فاتحہ پڑھنا امام کے پیچھے لازم ہے یا نہیں رسولؐ اللہ نے کیا ہدایت دی اس بارے میں

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 31, 2023 at 2:02 am

    نماز میں فاتحہ کا پڑھنا لازم ہے یہ امت میں طے تھا۔ پھر کسی ذہن میں یہ سوال آیا کہ جب امام فاتحہ پڑھ رہا ہو تو مقتدی کے لیے فاتحہ پڑھنا ضروی ہے یا نہیں۔ کیا امام کی قراءت مقتدی کے لیے بھی کفایت کرتی ہے یا نہیں۔

    یہ ایک اطلاقی اور اجتہادی معاملہ ہوگیا۔ اس پر اختلاف ہوا۔ مگر اس پر کوئی اختلاف نہیں، فاتحہ بہرحال پڑھی جائے گی چاہے امام کی کافی سمجھ لی جائے یا انفرادی پڑھنا بھی لازم سمجھی جائے۔

The discussion "How Has Ghamidi Sahab Determined Obligatory And Optional Portions Of Salah" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now