Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Types Of Taqdir And Knowledge Of Allah

Tagged: , , ,

  • Types Of Taqdir And Knowledge Of Allah

    Posted by Tanveer Hussain on March 8, 2023 at 5:27 am

    محترم جاوید احمد غامدی صاحب تقدیر کی دو قسمیں بںان کرتے ہیں

    مبرم جس کا فیصلہ پہلے ہو چکا۔

    معلق جو بندے کے عمل کے ساتھ معلق ہے کہ اگر بندہ مانگے گا تو اللہ تعالیٰ عطا فرما دیں گے۔

    اسی معلق کے بارے میں سوال ہے کہ

    پہلی صورت یہ کہ اگر اللہ کہ پہلے سے علم ہے کہ بندہ مانگے گا اور یہ بھی علم ہے کہ میں دوں گا پھر تو یہ معلق نہ ہوئی۔

    دوسری صورت یہ کہ اللہ کو پہلے سے علم تو ہے کہ بندہ مانگے گا لیکن دینے یا نا دینے کا فیصلہ بندے کے عمل کے بعد فرمائیں گے یعنی پہلے سے علم نہیں کی موقع پر اللہ تعالیٰ خود کیا فیصلہ فرمائیں گے ۔ اس صورت میں معلق سمجھ آتی ہے ۔

    تیسری صورت یہ کہ اللہ کو پہلے سے علم ہی نہیں کہ بندہ مانگے گا ۔اس صورت میں بھی معلق سمجھ میں آتا ہے۔

    صحیح صورت کیا ہے رہنمائی فرمائیں ۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 9 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Types Of Taqdir And Knowledge Of Allah

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 10, 2023 at 12:48 am

    کسی چیز کا ارادہ اللہ اپنے حکم سے کر دیتا ہے۔ یہ مبرم تقدیر ہے جیسے زمین و آسمان بنائے، مرد وعورت بنائے۔ اس میں کسی کا اختیار نہیں۔

    معلق تقدیر میں خدا کو علم ہوتا ہے کہ کیا ہونا ہے مگر یہ ہونا اس کے حکم سے نہیں، بندے کے اختیار سے ہو رہا ہوتا ہے۔ اس پر نتائج وہ مرتب کرتا ہے یا نتائج خود مرتب ہوتے ہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register