Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Status Of Marriage With Daughter-in-law Of A Foster Son

Tagged: ,

  • Status Of Marriage With Daughter-in-law Of A Foster Son

    Posted by Dr. Pervaiz Buzdar on March 20, 2023 at 8:13 am

    اللہ نے رضاعی بہنوں سے نکاح سے روکا جس کے مطلب یہ ہیں کہ رضاعت کے سارے رشتے بھی نسبی رشتوں کی طرح ہیں۔ بہو کےلیے خدا نے صلبی بیٹے کی شرط رکھی ہے اس سے منہ بولے بیٹے کی نفی تو ہو جاتی ہے کیا صلبی بیٹے کی شرط کی وجہ سے رضاعت کے تعلق سے جو بیٹا بن جاتا ہے تو اس کی بیوی سے رضاعی ماں کا شوہر نکاح کر سکتا ہے؟

    Dr. Pervaiz Buzdar replied 1 year, 10 months ago 3 Members · 9 Replies
  • 9 Replies
  • Status Of Marriage With Daughter-in-law Of A Foster Son

  • Umer

    Moderator March 23, 2023 at 4:29 pm

    قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ رضاعت سے پیدا ہونے والے رشتے حقیقی رشتوں کی طرح تقدس رکھتے ہیں۔ لہٰذا ہر وہ رشتہ جو نسب کی وجہ سے نکاح کے لیے ممنوع ہے وہ رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہے۔

    اسی طرح رضاعی رشتے کے ذریعے بیٹوں کو حقیقی بیٹوں کا درجہ دیا گیا ہے، اس لیے یہ رشتہ بھی حقیقی بیٹے کی تعریف میں شامل ہے۔

    اس مخصوص سوال پر غامدی صاحب کا کوئی تبصرہ دستیاب نہیں ہے۔

    • Dr. Pervaiz Buzdar

      Member March 23, 2023 at 8:42 pm

      بہت شکریہ بھائی۔ بہو کے حوالے سے قرآن کی آیت میں صلبی بیٹے کے الفاظ ہیں اس لیے میرے خیال میں کچھ وضاحت طلب ہے وہ بات اگر کوئی صاحب علم روشنی ڈالے۔

      وَ حَلَآئِلُ اَبۡنَآئِکُمُ الَّذِیۡنَ مِنۡ اَصۡلَابِکُمۡ

      اور تمھارے صلبی بیٹوں کی بیویاں بھی

      ۔

    • Umer

      Moderator March 23, 2023 at 8:46 pm

      May be Dr. Irfan Shahzad Sahab ( @Irfan76 ) can give his opinion in this regard.

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 25, 2023 at 12:58 am

    صلبی بیٹوں کا ذکر منہ بولے بیٹوں کے مقابل میں آیا ہے۔ جب اللہ تعالی نے یہ الگ سے بتا دیا کہ رضاعت سے بھی وہی حرمتیں قائم ہو جاتی ہیں جو نسب سے قائم ہوتی ہیں تو صلبی بیٹے پر رضاعی بیٹے کو قیاس کرنے کی بنیاد بھی فراہم ہو جاتی ہے۔ اس بنا پر رضاعی بیٹے کی بہو سے نکاح بھی جائز نہ ہوگا۔

    • Dr. Pervaiz Buzdar

      Member March 25, 2023 at 9:25 am

      جزاک اللہ ڈاکٹر صاحب۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 26, 2023 at 12:35 am

    اصلاح: رضاعی بیٹے کی بیوی سے نکاح جائز نہ ہوگا

    • Dr. Pervaiz Buzdar

      Member March 26, 2023 at 2:59 am

      غامدی صاحب نے اپنی تفسیر میں تو اس کو موضوع نہیں بنایا اور تدبر قرآن میں بھی کوئی تفصیل نہیں۔

      غامدی صاحب نے درس قرآن میں یہ فرمایا کہ صلبی بیٹوں کی شرط سے رضاعی بیٹوں کی بیوی نکل جاتی ہیں۔

      https://youtu.be/U2OQNmPtVcI

      بتیس منٹ پر۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 26, 2023 at 3:24 am

    نشان دہی کے لیے شکریہ ۔ اس مسئلے کو غامدی صاحب سے ڈسکس کرتے ہیں۔ پھر مطلع کیا جائے گا۔

    • Dr. Pervaiz Buzdar

      Member March 27, 2023 at 2:08 am

      جزاک اللہ۔ ایک اضافہ یہ بھی کرنا چاہتا ہوں کہ غامدی صاحب نے حاشیہ نمبر ۵۴ میں اس کی طرف اشارہ کیا البیان میں۔

      “ نسب اور رضاعت کے بعد اب وہ حرمتیں بیان ہوئی ہیں جو مصاہرت پر مبنی ہیں۔ یہ رشتے چونکہ بیوی اور شوہر کی وساطت سے قائم ہوتے ہیں اور اِس سے ایک نوعیت کا ضعف اِن میں پیدا ہو جاتا ہے، اِس لیے قرآن نے تین شرطیں اِن پر عائد کر دی ہیں: ایک یہ کہ بیٹی صرف اُس بیوی کی حرام ہے جس سے خلوت ہو جائے۔ دوسری یہ کہ بہو کی حرمت کے لیے بیٹے کا صلبی ہونا ضروری ہے۔ تیسری یہ کہ بیوی کی بہن، بھانجی اور بھتیجی کی حرمت اُس حالت کے ساتھ خاص ہے، جب میاں بیوی میں نکاح کا رشتہ قائم ہو۔”

You must be logged in to reply.
Login | Register