Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 3:103 – What Is Meant By Rope Of Allah

Tagged: 

  • Quran 3:103 – What Is Meant By Rope Of Allah

    Posted by Aejaz Ahmed on April 1, 2023 at 12:04 pm

    وَ اعۡتَصِمُوۡا بِحَبۡلِ اللّٰہِ جَمِیۡعًا وَّ لَا تَفَرَّقُوۡا 3:103

    اس میں اللہ کی رسی سے کیا مراد ہے ؟؟ قرآن یا اس کا دین اسلام ؟؟ یا دونوں ایک ہی بات ہے ؟؟

    Umer replied 1 year, 11 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Quran 3:103 – What Is Meant By Rope Of Allah

    Umer updated 1 year, 11 months ago 2 Members · 1 Reply
  • Umer

    Moderator April 2, 2023 at 12:12 am

    Ghamidi Sahab writes:

    اِس سے مراد یہاں قرآن ہے، اِس لیے کہ یہی وہ رسی ہے جو آسمان سے زمین تک خدا اور اُس کے بندوں کے درمیان تنی ہوئی ہے۔ ہمارے اور ہمارے رب کے درمیان یہی واسطہ اور یہی عہد و میثاق ہے۔ چنانچہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے کے معنی اِس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم اُس کی کتاب کو مضبوطی سے پکڑیں اور کسی حال میں اُس سے الگ نہ ہوں۔ پھر اِس کے ساتھ ’جَمِیْعًا‘ کی قید اور ’لاَ تَفَرَّقُوْا‘ کی نہی بھی ہے۔ اِس کے معنی یہ ہیں کہ مسلمانوں سے یہ مطالبہ اُن کی اجتماعی حیثیت میں ہے۔ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ وہ سب مل کر اِس رسی کو مضبوطی سے تھامیں اور اِس کو چھوڑ کر اپنے شیرازے کو پراگندہ نہ کریں، بلکہ ایک جمعیت بن کر قرآن سے وابستہ ہوں، اُسے پڑھیں، اُس کی آیتوں پر تدبر کریں، اُس سے نصیحت حاصل کریں، خدا کی اتاری ہوئی ایک میزان عدل کی حیثیت سے اپنے تمام معاملات میں اُسی کو مرجع بنائیں اور اُس کے کسی حکم یا فیصلے کے سامنے کسی دوسری چیز کو ہر گز کوئی وقعت نہ دیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register