Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Sahih Muslim 7194 – Warning For Women On Making Bun Of Their Hair

  • Sahih Muslim 7194 – Warning For Women On Making Bun Of Their Hair

    Posted by Momin Khan on April 19, 2023 at 12:29 am

    Aslam o alikum

    سہیل کے والد ( ابو صالح ) نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ، کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اہل جہنم کے دو قسمیں ایسی ہیں جن کو ( دنیوی زندگی میں ) میں نے ( خود ) نہیں دیکھا ۔ ایک گروہ وہ ہے جس کے پاس گایوں کی دموں کی طرح سے کوڑے ہوں گے جن سے وہ لوگوں کوماریں گے اور ( دوسرے گروہ میں ) وہ عورتیں ہیں جو لباس پہنے ہوئے ( بھی ) ننگی ہوں گی ، دوسروں کو ( گناہ پر ) مائل کرنے والی ، خود مائل ہونے والی ہوں گی ان کے سر ( علاقہ ) بخت کی اونٹنیوں کے ایک طرف جھکے ہوئے کوہانوں جیسے ہوں گے ۔ یہ عورتیں جنت میں داخل ہوں گی نہ اسکی خوشبو سونگھیں گی ۔ حالانکہ اس کی خوشبو اتنے اتنے ( لمبے ) فاصلے سےمحسوس ہوتی ہوگی ۔ “

    اس حدیث سے کیا مراد ہے ؟

    کیا عورت کے لیے جوڑا کرنا غلط بات ہے

    برائے مہربانی وضاحت فرمائیں

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 8 months ago 3 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Sahih Muslim 7194 – Warning For Women On Making Bun Of Their Hair

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 19, 2023 at 1:40 am

    دین میں کسی چیز کی ممانعت کسی نہ کسی اخلاقی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہاں وہ عورتیں مراد ہیں جو بالوں کا اس طرح خاص انداز سے باندھتی ہیں کہ نمایاں ہوں اور مرد ان کی طرف متوجہ ہوں۔

    اس سے وہ جوڑے مراد نہیں جو عام خواتین بالوں کو باندھ کر رکھنے کا معمولی آراستگی کے لیے کرتی ہیں۔ اس میں کوئی اخلاقی برائی نہیں۔

  • Momin Khan

    Member April 19, 2023 at 3:47 am

    مردوں کے متوجہ ہونے سے کیا مراد کیونکہ مرد تو پورہ ابایا پہنی ہوئی عورت کو بھی نہیں چھوڑتے ۔

    میرا سوال یہ ہے کہ ایک عورت اگر سورہ النور میں دی گئی ہدایات کو پورا کر کے گھر سے باہر نکلتی ہے اور اس کے باوجود مرد اس عورت کی طرف متوجہ ہوتا ہے

    تو اس میں بھی عورت بشمول گناہ اس مرد کے ہو گی ؟

  • Muhammad Sami ud-Din

    Member April 19, 2023 at 7:35 pm

    میں بھی اس حدیث کی وجہ سے تھوڑا سا الجھا ہوا تھا، مگر بعد میں اندازہ ہوا کہ یقیناً اس حدیث سے مراد وہ عورتیں ہیں جو دوسروں کو گناہوں کی طرف مائل کرتی ہیں (جسے کے طوائف)، کیونکے اس کے الفاظ ہیں “یہ وہ عورتیں ہیں جو لباس پہنے ہوئے ( بھی ) ننگی ہوں گی، دوسروں کو ( گناہ پر ) مائل کرنے والی ، خود مائل ہونے والی”.

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 19, 2023 at 11:17 pm

    غیر معمولی انداز میں توجہ حاصل کرنے کی ممانعت ہے۔

    خاتون معمول کے انداز میں ہو باوقار رہنے کی ذمہ داری مرد کی ہے۔ عورت پر اس کی کوئی زمینداری نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register