Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Difference Between First Arrangement Of Quran Versus Final Arrangement

Tagged: 

  • Difference Between First Arrangement Of Quran Versus Final Arrangement

    Aejaz Ahmed updated 1 year, 10 months ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 6, 2023 at 1:58 am

    نزولی ترتیب میں آیات واقعات اور ضرورت کے تحت نازل ہوتی رہیں۔ اس کے بعد آیات اور سورتوں کو ان کے مضامین کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا۔ اس ترتیب میں کیا کیا خصوصیات ہیں اس کا اندازہ غامدی صاحب کی تفسیر البیان میں سورتوں اور ان کے ابواب کے تعارف میں دیکھا جا سکتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 6, 2023 at 2:23 am

    ڈاکٹر صاحب ، تھوڑا اور وضاحت کریں کہ قرآن کو نزولی ترتیب کے لحاظ سے کتابی شکل کیوں نہیں دی گئی ؟؟ اس میں بنیادی حکمت کیا تھی ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 6, 2023 at 3:32 am

    نزولی صورت میں مضامین کا بکھراؤ ہو جاتا جب کہ خدا کا مقصود اسے مربوط کلام کی صورت میں پیش کرنا تھا۔

    خدا کے پیش نظر تاریخی واقعات کی اپنی کوئی اہمیت نہیں۔ انھیں استدلال کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ اصل اہمیت مضمون کی ہے۔ چنانچہ وہ آیات جن کا ایک دوسرے سے معنوی تعلق ہے وہ پورے قرآن میں بکھر جاتیں تو وہ فوائد حاصل نہ ہوتے جو اب ہوتے ہیں۔ مثلا سورہ انفال کی آیت 65 اور 66 ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہیں مگر وہ ایک وقفے سے نازل ہوئیں۔ اسی طرح روزے میں فدیے کی رخصت اور پھر اس رخصت کے خاتمے کی آیات مربوط ہیں وہ بکھر جاتیں۔

    سورتوں کا ایک مرکزی مضمون ہوتا ہے۔ وہ ہمیں نہ ملتا۔ سورتوں کے ابواب ایک لڑی میں پروئے ہیں وہ نہ ملتا۔ ایک جگہ شرعی احکام کا بیان ہے اور درمیان کسی اور واقعہ کا ذکر آ جاتا اور پھر بقیہ شرعی حکم نازل ہوتا تو عجیب غیر منظم ترتیب سامنے آتی۔

    قرآن اگر ایک مربوط کلام بنانا مقصود نہ ہوتا تو یوں کیا جا سکتا تھا۔ مگر ایسا نہیں تھا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 6, 2023 at 3:47 am

    بات واضح ہوگئی۔

    جزاک اللہ سر 🌹

You must be logged in to reply.
Login | Register