Forums › Forums › Sources of Islam › Status Of Biddah After Removing Objections On That Biddah
Tagged: Bidah
-
Status Of Biddah After Removing Objections On That Biddah
Posted by irfan yakoob on May 9, 2023 at 5:19 amاسلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر بدعت پر ہونے والے اعتراضات دور کر دیے جائیں تو کیا وہ جائز ہوسکتی ہے جیسے کوئی کہے کہ ہم اسے دین سمجھ نہیں کر رہے مثلاً فوتگی کے بعد جو قل کیے جاتے ہیں انکے بارے میں کوئی کہے کہ ہم اسے دین سمجھ کر نہیں کر رہے ؟قل کا نام بھی دعا کر دیں ایصال ثواب کی جگہ حصول ثواب کر لیں کسی خاص دن کی ترتیب کی شرط بھی ختم کرلیں تو کیا یہ ایکٹیویٹی جائزہ ہوگی؟ جزاک اللہ
irfan yakoob replied 1 year, 7 months ago 2 Members · 11 Replies -
11 Replies
-
Status Of Biddah After Removing Objections On That Biddah
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar May 9, 2023 at 1:57 pmنام بدلنے سے حقیقت نہیں بدل جاتی۔ قل اس لیے پڑھے جاتے ہیں کہ ثواب مردے کو ملے گا۔ یہ تصور ہی بے بنیاد ہے۔
دن مخصوص کرنا بدعت تب بنے گا جب کسی خاص دن میں کوئی اضافی اجر و ثواب سے سمجھ لیا جائے۔ ورنہ محض دن مخصوص کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
-
irfan yakoob
Member May 9, 2023 at 2:18 pmلیکن سب سے بڑا اعتراض تو دین میں اضافہ ہے تو یہ اعتراض یہ کہہ کر دور کر دیا جائے ہم اسے دین سمجھ کر نہیں کر رہے تو پھر کا جواز رہتا ہے اسے بدعت سے تعبیر کرنے کا۔ ایصال ثواب کی بجائے حصول ثواب کی نیت کرلی جائے؟ اب اصل نکتہ یہ ہے کہ کیا ایسے عمل کو محض بدعت کی مماثلت ہونے کی وجہ سے حرام کرار دیا جا سکتا۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar May 9, 2023 at 2:25 pmیہ سمجھنا کہ ثواب ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے ایک غیبی حقیقت ہے۔ اس کا جاننا تب ہی ممکن ہے جب اللہ اور اس کے رسول نے بتایا ہے۔ خود سے یہ سمجھ لینا کہ ایسا ہو سکتا ہے دین میں اضافہ ہے۔ یہ اعتقاد میں ایک اضافی چیز ہے جس کا عملی اظہار ایصال ثواب یا حصول ثواب کی تقریب ہے۔ اعتقاد دین ہے اس میں اضافہ بدعت ہے۔ جو چیز اپنے نظریے میں ہی درست نہیں، اسے کسی بھی نا سے منعقد کریں نظریہ اس میں موجود ہے تو وہ بدعت ہی رہے گی۔
-
irfan yakoob
Member May 9, 2023 at 2:41 pmجب ایصال ثواب کا اعتراض دور کرنے کی بات ہوگی تو مطلب دونوں پارٹیوں میں اجماع ہوگیا کہ ایسا ثواب ٹھیک نہیں اب اس حصے کو الگ کردیں اسکی ڈیٹیل میں مت جائیں۔
اب اس کے علاوہ کیا اعتراض بنتا ہے؟ اور حصول ثواب کیسے بدعت ہو سکتا ہے اس بات کی سمجھ نہیں آئی مجھے ذرا وضاحت فرمائیں۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar May 10, 2023 at 12:19 amمحترم جواب کیا دینا اس کی حدود کا تعین آپ نہیں کریں گے۔
ایصال ثواب کا مطلب ہے آپ قرآن یا کوئی ذکر پڑھیں اور پھر اس کا ثواب مردے کو ٹرانسفر کر دیں۔ ایک شخص کیا یہ اختیار رکھتا ہے کہ اپنا اپنے نیک کام کا ثواب دوسرے کو ٹرانسفر کردے؟ اس کے لیے شریعت سے دلیل درکار ہے جو موجود نہیں۔ اللہ نے بتایا ہے کہ ہر انسان اپنے ہی اعمال کے لیے گروی ہے۔ انسان کو اس کے اپنے ہی کیے ہوئے اعمال کی جزا یا سزا ملے گی۔
ایک آدمی کو ان کا موں کا صلہ ملے جو اس نے کیے ہی نہیں، یہ عقل اور دین سے باہر ہے۔
البتہ ایک آدمی نے نیکی کا کوئی کام جاری کیا اور اس کے ثمرات اس کی موت کے بعد بھی جاری رہیں، تو یہ معقول ہے۔ اسی طرف رسول اللہ ﷺ نے اشارہ فرمایا کہ آدمی فوت ہو جاتا ہے مگر اس کے تین اعمال کا ثواب جاری رہتا ہے۔
وَعَنْ اَبِیْ هرَيرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا مَاتَ الْاِنْسَانُ اِنْقَطَعَ عَنْہُ عَمَلُہُ اِلَّا مِنْ ثَلاَثَۃً اِلاَّمِنْ صَدَقَۃٍ جَارِےَۃٍ اَوْ عِلْمٍ ےُنْتَفَعُ بِہٖ اَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ ےَّدْعُوْ لَہُ ۔ (صحیح مسلم)
” اور حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کے ثواب کا سلسلہ اس سے منقطع ہو جاتا ہے مگر تین چیزوں کے ثواب کا سلسلہ باقی رہتا ہے۔ (١) صدقہ جاریہ (٢) علم جس سے نفع حاصل کیا جائے (٣) صالح اولاد جو مرنے کے بعد اس کے لئے دعا کرے۔” (صحیح مسلم)
-
irfan yakoob
Member May 10, 2023 at 1:41 amایک پارٹی ہے جس نے ایصال ثواب پر اعتراض کیا دوسری پارٹی جو ایصال ثواب کا ارادہ رکھتی تھی وہ اسے ترک کرکے اعتراض دور کر دیا اب ایصال ثواب پر تو دونوں متفق ہوگئے اسی کو اعتراض دور کرنا کہتے ہیں اب پہلے اپ یہ فرمائیں کے اس بعد آپکی ایصال سوال پر دلیل دینے کی کیا وجہ ہے جب کہ اُسے ترک کیا جا چکا ہے؟
-
irfan yakoob
Member May 10, 2023 at 2:35 pmمیں سمجھتا ہوں ابھی میرے نقطے میں مزید وضاحت درکار ہے اُسکے لیے ایک مثال پیش کرنا چاہو گا۔
ایک گروپ ہے جو چھیویں فرض نماز کی بدعت اختیار کیے ہوئے ہے ۔ متنبہ کرنے پر انہوں نے اضافی فرض نماز سے رجوع کر لیا اور اسکی جگہ نوافل پڑنے لگے اب ترتیب وہی رہی صرف نیت کا فرق پڑ گیا۔ تو کیا ایسی صورت میں انکا عمل جائز ہوگیا؟ یا بدعت سے مماثلت ختم کرنے کے لیے ترتیب بھی بدلنی ہوگی یا سرے سے اسے ختم ہی کر دینا ہوگا۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar May 11, 2023 at 12:54 amجب ایصال ثواب کا ارادہ ترک کر دیا اس کے بعد حصول ثواب کیا چیز ہے؟ یعنی اپنے لیے ثواب کے لیے بیٹھ کر قرآن پڑھا جا رہا ہے؟
ایسا ہے تو کیا جا سکتا ہے مگر اس کے لیے اجتماع کی ضرورت کیوں ہے؟
نوافل والی مثال درست ہے۔ کوئی اعتراض نہیں ہوتا اس پر۔
-
irfan yakoob
Member May 11, 2023 at 1:13 amبہت شکریہ آخر میں یہ بھی بتا دیں کہ بدعت کی جو مماثلت باقی رہ جاتی ہے کیا وہ نقصان دے ہے اُسے ترک کرنا ضروری ہے یا نہیں ۔۔یہ سوال میں معاشرتی لحاظ سے پوچھ رہا ہوں کہ بدعت کو تو ترک کیا کا چکا ہو لیکن عام لوگوں کو اسے دیکھ کر یہی لگے کے یہ بدعت ہو رہی ہے تسلسل اور مماثلت کی وجہ سے جیسے اضافی فرض نماز کو چھوڑ کر نفل میں تبدیل کر لیا گیا لیکن ترتیب وہی رکھی اس میں کوئی قابل گرفت بات ہے؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar May 11, 2023 at 1:32 amجو رسومات موت سے متعلق ہیں، ان میں بدعت میں واپس پڑنے کا خدشہ بہت واضح ہے۔
دیگر صورتوں میں یہ اتنا واضح نہیں۔ تاہم اس کا فیصلہ کیس ٹو کیس کرنا ہوتا ہے۔
-
irfan yakoob
Member May 11, 2023 at 1:36 amبہت شکریہ آپکے وقت اور راۓ کا
جزاک اللہ
Sponsor Ask Ghamidi