-
Quran 2:143 – Ummat-e-Wast
Surat No 2 : سورة البقرة – Ayat No 143
وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنٰکُمۡ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُہَدَآءَ عَلَی النَّاسِ وَ یَکُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَیۡکُمۡ شَہِیۡدًا ؕ وَ مَا جَعَلۡنَا الۡقِبۡلَۃَ الَّتِیۡ کُنۡتَ عَلَیۡہَاۤ اِلَّا لِنَعۡلَمَ مَنۡ یَّتَّبِعُ الرَّسُوۡلَ مِمَّنۡ یَّنۡقَلِبُ عَلٰی عَقِبَیۡہِ ؕ وَ اِنۡ کَانَتۡ لَکَبِیۡرَۃً اِلَّا عَلَی الَّذِیۡنَ ہَدَی اللّٰہُ ؕ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیۡعَ اِیۡمَانَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ بِالنَّاسِ لَرَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱۴۳﴾
اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک بیچ کی امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہی دینے والے بنو اور رسول تم پر گواہی دینے والا بنے اور جس قبلہ پر تم تھے ، ہم نے اس کو صرف اس لئے ٹھہرایا تھا کہ ہم الگ کردیں ان لوگوں کو جو رسول کی پیروی کرنے والے ہیں ان لوگوں سے ، جو پیٹھ پیچھے پھر جانے والے ہیں ۔ بیشک یہ بات بھاری ہے مگر ان لوگوں پر ، جن کو اللہ ہدایت نصیب کرے اور اللہ ایسا نہیں ہے کہ وہ تمہارے ایمان کو ضائع کرنا چاہے ۔ اللہ تو لوگوں کے ساتھ بڑا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے ۔
http://www.theislam360.comغامدی صاحب کا خیال ھے کہ اس آیت کا تعلق صحابہ کرام رضی اللہ و عنہ اجمعین سے متعلق ھے کہ وہ باقی امت پر گواہ رھیں اور رسول صلی اللہ و علیہ و سلم ان پر گواہ رھے۔میرا خیال ھے کہ اس ایت کا تعلق تمام مسلمانوں سے متعلق ھے کہ رسول صلی اللہ و علیہ و سلم ان پر گواہ رھے اور وہ باقی غیر مسلم اقوام پر۔اس پر ذرا روشنی ڈالیں
Sponsor Ask Ghamidi