Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Purchasing Plot On Installments As Opposed To Hire Purchase

  • Purchasing Plot On Installments As Opposed To Hire Purchase

    Posted by Yasar Iqbal on June 5, 2023 at 8:26 am

    السلام و علیکم

    ہائیر پرچیز اگریمنٹ کے اصول پر اشیا اقساط پر خریدنے کی لاجک سمجھ میں آتی ہے۔ اور عقل مانتی ہے کہ ایسے معاہدوں میں یہ بالکل ٹھیک اصول ہے جیسے کوئی کمپنی یا بنک گھر خرید کے آپ کو اقساط میں فروخت کر دے یا ایسے ہی دوسری قابل استعمال اشیا اقساط پہ فروخت کرے تو وہ اصل قیمت سے زیادہ وصول کر سکتا ہے۔ یہ بات تو سمجھ میں آتی ہے کہ جب تک آپ اس کی پوری رقم ادا نہیں کر دیتے تب تک وہ اس شے کی ملکیت میں حصہ دار ہے اور آپ اس شے استعمال پر اسے کرایہ دینے کے مجاز ہیں۔ لیکن اگر اقساط پر کوئی ایسی چیز فروخت کی جائے جس کو کرایہ پہ دیا ہی نہیں جا سکتا جیسے پلاٹ اقساط پر خریدنا۔ اس بارے میں کیا حکم ہو گا۔ براہ کرم راہنمائی فرما دیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پلاٹ اقساط پر لینے کی صورت میں بالعموم پلاٹ کا قبضہ بھی خریدار کو نہیں دیا جاتا۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 7 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Purchasing Plot On Installments As Opposed To Hire Purchase

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 6, 2023 at 4:15 am

    پلاٹ کا معاملہ بھی خرید و فروخت کا ہے۔ بینک آپ کو پلاٹ خرید کر اقساط میں فروخت کرتا ہے تو گویا ایک جگہ سے خرید کر دوسری جگہ منافع کے ساتھ بیچ رہا ہے۔ اس کے ساتھ وقت میں ادائیگی کی سہولت دے رہا ہے۔ اس لیے یہ بھی جائز ہے۔ اس میں کوئی اخلاقی قباحت نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register