Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Youth And Islam Why To Make Dua When Not All Prayers Are Going To Be Accepted By Allah

Tagged: ,

  • Why To Make Dua When Not All Prayers Are Going To Be Accepted By Allah

    Posted by Sufian Khan on June 5, 2023 at 6:43 pm

    kaha jata h Tahajjud me jo dua maango qubool hoti,Surah baqrah ki last 2 aayat pdh kr dua maango qubool hoti,kasrat s durood o istighfar kro dua qubool hoti..

    maine kai baar ye sb kiya apne kai maslo k liye pr kbhi qubool nhi hui..

    jb bado s ye baat kaho to bolte k Allah woi ata krta hme jo mere haq me behtar hota to fr jb Allah woi ata krega jo mere haq me behtar hoga to fr mere dua maangne ka kya sense fr ??

    mai kuch bhi kitna bhi maangta rhun pr jb Allah ne krni apni hi h to fr Ye dua ka kya sense h ?

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 6 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Why To Make Dua When Not All Prayers Are Going To Be Accepted By Allah

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 year, 6 months ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 6, 2023 at 3:24 am

    دعا ہمارے احساس بندگی کا اظہار ہے۔ دعا نہ کرنا خدا سے بے نیازی کا اظہار ہے۔ دعا میں بعینہ وہی ملنا یا نہ ملنا خدا کی حکمت پر مبنی ہے اور یہ ہمارے بھلے کے لیے ہوتا ہے۔ خدا بادشاہ ہے اگر اس کے سامنے عاجزی کا اظہار نہیں کیا جائے گا تو یہ بات اسے ناراض کرتی ہے۔ اس کی دین پر راضی رہنے سے وہ راضی ہوتا ہے اور ہمارے دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی اس پر منحصر ہے کہ وہ ہم سے راضی ہو۔

    دنیا میں جو بھی ملے وہ بھی اس دنیا کے مقابلے میں کچھ نہیں جہاں خدا ہمیں ہر وہ چیز دے گا جس کی ہم خواہش کریں گے۔ خدا اور اس دنیا کے اجر سے خود کو اس لیے محروم نہیں کیا جا سکتا کہ یہاں ہمیں وہ سب کچھ کیوں نہیں مل جاتا جو ہم خدا سے مانگیں۔

    خدا ہمارا رب ہے مگر وہ ہماری ہر ہر فرمایش پورے کرنے کا ذمہ دار نہیں۔ چیزون کا نہ ملنا دعا کی قبول نہ ہونے کی دلیل نہیں۔ دعائین خدا سے ہمارا تعلق جوڑتی ہیں۔ خدا ہمیں جو نہیں دیتا اس کا بھی بدلہ آخرت میں مل جائے گا۔

  • Sufian Khan

    Member June 6, 2023 at 6:40 pm

    to fr jo hadess btayi jaati hai ki ye krne se dua zaroor qubool hoti for eg surah baqrah ki last 2 aayat, Yunus a.s ki dua padh kr dua krna, raat me sote waqt bezar hone pr la ilaha illalahu wahadahu nd continued… Rozedaar ki aftaar k waqt dua, tahajjud me maangi jaane wali dua ye sb ka kya mtlb hai fr??

    Mai Allah ki qudrat pr koi shak nahi krra pr dua ka essense hi kya h fr??

    sory to say but practically maine ye sb kiya hai nd kai baar kiya h pr kbhi qubool nhi hui dua ya fr Allah srf apne nek bando ki dua qubool krta mujh jaise gunehgaaro ki nhi

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 7, 2023 at 2:22 am

    جن چند وظائف کا ذکر آپ نے کیا ان میں کچھ مستند نہیں جیسے سورہ بقرۃ کی آیات یا حضرت یونس کی دعا وغیرہ پڑھ کر دعا کرنا۔

    البتہ روزہ دار کی دعا قبول ہونے کی بشارت حدیث میں آئی ہے۔

    جیسا کہ پہلے جواب میں عرض کیا گیا کہ دعا قبول ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہی چیز مل جائے جو مانگی گئی اس دنیا کئے لیے۔ بعض اوقات وہ چیز ملنا خدا کی حکمت مین ہمارے لیے بہتر نہیں ہوتا۔ اس لیے نہیں ملتی۔ خدا کا ہمارے دعا سن کر بھی وہ چیز ہمیں نہ دینا ہم پر اس کی رحمت کی وجہ سے ہے۔ اگر ہمیں ہر وہ چیز مل جائے جو ہم چاہتے ہیں تو ہم اپنا بہت سا نقصان کر سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ سمجھ آ جاتی ہے کہ ماضی میں خدا نے ہمین جو چیز نہیں دی اس میں کتنی بھلائی تھی۔ اور اگر معلوم نہ بھی ہو تو آخرت مین معلوم ہو جائے کہ دعا قبول ہوئی تھی مگر وہی چیز نہیں ملی اس مین کتنی مصلحت تھی۔ اس وقت ہم خدا کا شکر ادا کر رہے ہوں گے۔

    پھر جو تکلیف ہمیں کسی جیز کے نہ ملنے سے ہوتی ہے آخرت میں اس کا اجر بھی ہمین ملے گا۔

    اس دنیا کی چیزوں کو اتنا اہم بھی نہیں سمجھنا چاہیے کہ یہاں کچھ نہ ملے تو خدا سے یا اس سے دعا سے آدمی بے زار ہو جائے۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ آدمی اس دنیا کی چیزوں کو بہت زیادہ اہمیت دیے ہوئے ہے۔ اور خدا کے علم اور حکمت پر اس کا ایمان کمزور ہے۔

    دعا کرتے رہیں اور دعا میں آخرت کے لحاظ سے بھی دعائین کریں کہ خدا ہمین بخش دے، جنت میں اچھی جگہ دے ہمارے درجات بلند کرے، انبیا کے ساتھ ہونے کا موقع دے وغیرہ۔ یہ دعائیں قبول ہو جائیں تو اصل کامیابی یہ ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register