-
Can Good Intentions Behind Wrong Act Absolve The Person From Being Guilty?
میں اپنا سوال ایک مثال کو سامنے رکھ کر پوچھا چاہتی ہوں 1۔ ایک انسان کسی دوسرے شخص کو مارتا ہے لیکن اس کا مقصد دوسرے شخص کو جان سے مارنا نہیں ہوتا البتہ وہ شخص اپنی جان سے چلا جاتا ہے 2۔ ہم اکثر دیکھا کرتے ہیں کہ کچھ لوگ کسی فوت ہوئے انسان کی عزت کرتے کرتے ان کی قبر پر سجدہ ریز بھی ہو جاتے ہیں اور جب ان کو روکا جائے تو جواب ہوتا کہ میری نیت میں سجدہ احترامً تھا 3۔ زیادہ تر لوگ مصیبت میں یاعلی ہی پکارتے ہیں اور جب ان سے کہا جاۓ کہ اللہ تعالیٰ کو پکارو تو ان کا جواب ہوتا کہ مطلب اللہ ہی ہے۔ ان تینوں سوالات کے جواب میں جو ایک چیز عیاں نہیں ہے وہ نیت ہے تو کیا انسان نیت کا کہہ کر اپنے کام کے نتیجے سے بری ہو سکتاہے۔
Sponsor Ask Ghamidi