Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 5:56 – Domination Of Muslims On The World

Tagged: ,

  • Quran 5:56 – Domination Of Muslims On The World

    Posted by Aejaz Ahmed on June 15, 2023 at 2:04 am

    القرآن – سورۃ نمبر 5 المائدة

    آیت نمبر 56

    أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

    بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

    وَمَنۡ يَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوۡلَهٗ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا فَاِنَّ حِزۡبَ اللّٰهِ هُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ  ۞

    ترجمہ:

    اور جو اللہ اور اس کے رسول اور اہل ایمان کو اپنا رفیق بنا لے اُسے معلوم ہو کہ اللہ کی جماعت ہی غالب رہنے والی ہے۔

    کیا اس آیت سے یہ بات ظاہر نہیں ہوتی کہ مسلمان دنیا میں غالب ہوں گے اگر وہ اللہ اور اسکے رسولﷺ کی اطاعت کریں؟؟

    برائے کرم وضاحت کردیں!!

    Aejaz Ahmed replied 1 year, 6 months ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Quran 5:56 – Domination Of Muslims On The World

    Aejaz Ahmed updated 1 year, 6 months ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 15, 2023 at 2:25 am

    یہ آیت رسول اللہ ان کے صحابہ اور ان کے دشمنوں کے درمیان معرکہ آرائی کے ذیل میں نازل ہوئی ہے۔ یہ انھیں کی فتح کی بات کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے غلبے کی بات نہیں کر رہی۔

    • Aejaz Ahmed

      Member June 15, 2023 at 2:51 am

      سر، اس آیت کو آج کے مسلمانوں پر کیوں چسپاں نہیں کیا جاسکتا ہے ؟؟ تھوڑی اور وضاحت کریں پلیز

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 15, 2023 at 3:12 am

    چسپاں کرنے کے لیے کوئی وجہ چاہیے جو یہاں موجود نہیں۔ قرآن مجید رسول اللہ کی دعوت کی داستان سناتا ہے۔ اس میں جو آیات عمومی سکوپ رکھتی ہیں ان کی وضاحت آیات کے سیاق و سباق اور وجہ علت سے ہو جاتی ہے۔ اس آیت میں اور اس سے ملتی جلتی آیات میں ایسا کوئی سیاق و سباق موجود نہیں نہ کوئی وجہ علت ہے جو اسے عام مسلمانوں کے لیے عام کرنے کا سکوپ پیدا کر سکے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 15, 2023 at 3:18 am

    جزاک اللہ خیرا 🌹

You must be logged in to reply.
Login | Register