Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Why Prohibition Of Adultery And Interest Are Not Categorized As Sunnah?

  • Why Prohibition Of Adultery And Interest Are Not Categorized As Sunnah?

    Posted by Abdur Rahman on June 16, 2023 at 9:47 pm

    غامدی صاحب نے آیت (إنما حرم عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير وما أهل به لغير الله. البقرة:173) میں بیان کردہ چار چیزوں کی حرمت کو سنت کی فہرست میں رکھا ہے صرف اس لیے کہ ان کی حرمت قرآن سے شروع نہیں ہوئی۔

    میرا اِشکال یہ ہے کہ اس لحاظ سے تو سود اور زنا وغیرہ کی حرمت بھی سنت کی فہرست میں آنی چاہیے کیونکہ ان کی حرمت بھی قرآن سے شروع نہیں ہوئی۔

    برائے مہربانی میرا یہ اشکال دور فرمائیں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 6 months ago 2 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • Why Prohibition Of Adultery And Interest Are Not Categorized As Sunnah?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 20, 2023 at 12:32 am

    غامدی صاحب نے سنت کی تعیین کے جو اصول بیان کیے ان میں دوسرا اصول یہ ہے:

    دوسرا اصول یہ ہے کہ سنت کا تعلق تمام تر عملی زندگی سے ہے ،یعنی وہ چیزیں جو کرنے کی ہیں ۔علم و عقیدہ، تاریخ ،شان نزول اور اِس طرح کی دوسری چیزوں کا سنت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    سود، زنا وغیرہ دین کی روایت میں شامل ہیں جو انبیا سے ملی مگر ان کا تعلق قوانین سے ہے۔ سنت عملی نوعیت کی چیزوں کے لیے ہے۔ اس میں خورونوش کی حرمت کو شامل کرنے کی وجہ یہی عمل ہے کہ کھانے والے ان چیزوں کو حلال سمجھ کر کھا سکتے تھے۔ دیگر چیزوں کا تعلق اور نوعیت کا ہے۔

    • Abdur Rahman

      Member June 20, 2023 at 5:23 am

      بہت شکریہ لیکن اس حوالے سے تسلی نہیں ہوئی کہ خور و نوش کی حرمتیں عمل کیسے ہیں؟ اور سود اور زنا کی حرمت عمل کیوں نہیں ہے؟ جبکہ دونوں کا تعلق حرمت سے ہے۔ اور شراب کی حرمت کو کہاں رکھا جائے گا؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 21, 2023 at 2:21 am

    اصل سنت جانور کا ذبیحہ اور ذبیحہ کے وقت تسمیہ ہے۔ یہ حرمتیں اس ذبیحہ کے ذیل میں بیان ہو گئیں ہیں۔ تاکہ ذبیحہ جو سنت ہے اس کا معاملہ صاف ہو جائے۔

    سود، زنا جوا وغیرہ اصلا حرام کام ہیں۔ اس لیے سنت کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا تعلق علم سے ہے ۔۔

    شراب بھی اصلا حرام ہے۔ فطرت اس کی حرمت کا فتوی دیتی ہے۔ اس لیے یہ بھی سنت میں شامل نہیں ہوگی۔ یعنی شراب نہ پینا سنت نہیں ہے۔ سنت ایسے بیان نہیں ہوتی۔ البتہ یوں کہیں گے کہ جانور کو اللہ کا نام لے کر ذبح کرنا سنت ہے۔ البتہ مردار اور خون حرام ہیں۔

    سنت میں وہ چیزیں شامل ہوتی ہیں جو دینی نوعیت کے عملی کام ہیں۔ جانوروں کی حرمت اس لیے سنت کے ذیل میں بیان ہوئی کہ لوگ ان مردہ جانوروں کو ذبیحہ کا متبادل سمجھ کر نہ کھا لیں۔ ان کے بارے میں اشتباہ ہو سکتا تھا۔ ان کا معاملہ بھی علم کا ہے مگر سنت کو واضح کرنے کے لیے ان کا بیان آیا ہے۔

    باقی چیزوں کا معاملہ اصلا علم سے ہے کہ وہ حرام ہیں۔ یہ سنت نہیں ہو سکتیں جو عمل کی چیز ہے۔۔

    • Abdur Rahman

      Member June 21, 2023 at 8:15 am

      شکریہ جزاک اللہ۔ مزید غور کی ضرورت ہے۔ آپ نے ٹھیک فرمایا ہے حرمتیں علمی چیز ہیں۔ مجھے ایسا لگتا ہے ان کو سنت کے دائرے میں نہیں آنا چاہیے خصوصا جب قرآن نے ان کو بیان کیا ہو۔

      والله اعلم

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 22, 2023 at 1:40 am

    آپ کا سوال اچھا ہے اور سوچنے کا انداز بھی۔ بارک اللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register