Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 2:217 And Its Relationship With The Raid On Nakhla?

Tagged: ,

  • Quran 2:217 And Its Relationship With The Raid On Nakhla?

    Posted by Nouman Ullah on June 17, 2023 at 12:31 pm

    سریہ نخلہ کی کیا حقیقت ہے، کیا مسلمانوں نے قافلہ لوٹا تھا۔ جس پر قریش نے مقدس مہینوں کے تقدس کو پامال کرنے پر سوال اٹھایا، تب قران کی سورہ البقراہ کی آیت ۲۱۷ میں یوں ارشاد ہوا : پوچھتے ہیں ماہ حرام میں لڑنا کیسا ہے کہو اس میں لڑنا بہت برا ہے مگر راہ خدا سے لوگوں کو روکنا اور اللہ سے کفر کرنا اور مسجد حرام سے روکنا اور حرم کے رہنے والوں کو وہاں سے نکالنا اللہ کے نزدیک اس سے بھی برا ہے؛ فتنہ تو قتل سے بھی بڑا جرم ہے۔ کیا عبداللہ بن جہش کا دعوہ یہ تھا کہ انہوں نے جمادی ثانی کی آخری تاریخ پر حملہ کیا تھا۔ کیا مال غنیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے جس نے مسلمانوں کو سہارہ دیا تھا اس لیے آپؐ نے قریش کی اعترازات کی پرواہ نہ کی۔ کیا سریہ نخلہ کے بعد قریش کے قافلوں اور دیگر قبائل کو لوٹنا ہی مسلمانوں کی معاشی مشکل کا حل تھا۔ کیا مسلمانوں نے بھی مال ودولت کے حصول کیلئے عربوں کا پرانا دستور جس میں وہ کمزور قبائل پر حملہ کر کے ان کا مال لوٹتے کو اپنایا۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 7 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Quran 2:217 And Its Relationship With The Raid On Nakhla?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 19, 2023 at 11:21 pm

    مسلمان اور اہل مکہ حالت جنگ میں تھے۔ سرحدوں پر جھڑپیں بھی پو رہی تھیں۔ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ریکی کے لیے بھیجا تھا یعنی سن گن لے مگر قریش کے ایک قافلے سے مڈ بھیڑ ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے لوگ مارے گئے اور قافلے کا سامان مسلمانوں نے لے لیا۔ اس زمانے میں بلکہ اب بھی یہی دستور تھا۔ کہجنگی فریق کے ساتھ جنگ ہو جائے تو ان کا سامان واپس نہیں کیا جاتا۔ جنگ کے یہی قواعد ہیں۔

  • Nouman Ullah

    Member June 23, 2023 at 11:47 am

    بہت شکریہ شہزاد صاحب! مگر کیا یہ آیت اس پس منظر میں نازل ہوئی تھی۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 26, 2023 at 12:51 am

    یہ آیت کمزور مسلمانوں کے سوال کے جواب میں آئی ہے۔ ،

You must be logged in to reply.
Login | Register