Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Dr. Amir Gazdar's Point On Zeenat Exemption Related To Elderly Women

Tagged: , ,

  • Dr. Amir Gazdar's Point On Zeenat Exemption Related To Elderly Women

    Posted by اشهل صادق on June 27, 2023 at 2:11 am

    السلام علیکم

    ڈاکٹر گزدر صاحب نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اگر وليضربن بخمرهن على جيوبهن صرف زیورات کے لیے ہے تو پھر اللہ تعالیٰ نے بوڑھی خواتین کے لیے جب گریبان سے کپڑا اتارنے کی اجازت دی ہے تو غیر متبرجات بزينة کے الفاظ کیوں استعمال کیے ہیں۔ کیا اس پہ غامدی صاحب نے بات کی ہے؟ مجھے یہ ایک اچھا اشکال لگا ہے۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 6 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Dr. Amir Gazdar's Point On Zeenat Exemption Related To Elderly Women

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 4, 2023 at 11:44 pm

    اس آیت سے تو اسی کی تائید ہوتی معلوم ہوتی ہے کہ بوڑھی خواتین نے بھی زینت کی ہو تبھی یہ رخصت دی گئی کہ وہ اپنے دوپٹے اتار سکتی ہیں مگر اس کا مقصد زیورات اور آراستگی کی نمائش نہ ہو تو عام طور پر ظاہر ہو جانے والی زینت سے زائد چیز ہے۔

    جوان خواتین کو بھی اللہ نے منع کیا ہے کہ بجنے والے زیور نہ پہنیں۔ یہ عام آراستگی سے زائد ہے جس سے مردوں کی اضافی توجہ حاصل کرنے کا جتن کیا جاتا ہے۔ یہی معاملہ یہاں بھی ہے۔ عام زینت تو بوڑھی خواتین ظاہر کر سکتی ہیں مگر اس رخصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دکھاوے اور سجنے سنورنے میں حد اعتدال سے تجاوز نہیں ہو نا چاہیے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register