Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy How To Determine Rights Of Others And What Is Their Source?

  • How To Determine Rights Of Others And What Is Their Source?

    Posted by Tanveer Hussain on July 2, 2023 at 8:42 am

    اسلام میں حق تلفی ایک بڑا گناہ ہے۔ میں جاننا یہ چاہتا ہوں کہ حقوق کا تعین کیسے ہوتا ہے۔ مثلاً والدین کے کیا حقوق ہیں۔ والدین کے حقوق دین سے کیسے اخذ ہوں گے، معاشرہ اور تہذیب والدین کے حقوق کا تعین کیسے کرتا ہے اور ان کا دین میں کیا درجہ ہے۔ مثلاً کہا جاتا‌ ہے کہ پہلے بزرگوں کے سامنے ننگے سر جانا بے ادبی تصور کیا جاتا تھا۔ تو کیا اس وقت ایسا کرنا حق تلفی میں شمار ہو گا اور اس کا گناہ ہو گا۔

    اصولی اور اطلاقی حقوق اور ان کا ماخذ اور ان کا دین میں درجہ تفصیل سے سمجھا دیں۔

    مزید اگر غامدی صاحب نے حقوق کی کوئی فہرست مرتب کی ہو تو وہ بھی بتا دیں جیسے والدین کے حقوق، اولاد کے حقوق ، حکمرانوں ، اساتذہ ، دوستوں ، پڑوسیوں ، مسافروں وغیرہ کے حقوق

    شکریہ

    Umer replied 1 year, 5 months ago 3 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • How To Determine Rights Of Others And What Is Their Source?

    Umer updated 1 year, 5 months ago 3 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 3, 2023 at 1:09 am

    انسانوں میں اخلاقی حس خدا نے پیدا کی ہے، وہی انھیں بتاتی ہے کہ کس رشتے یا کس شخص کا کیا حق ہونا چاہیے۔ دین نے یہ حقوق متعین نہیں کیے۔ حقوق کی اصل حسن سلوک ہے۔ قرآن مجید نے اسی کی تلقین کی ہے کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک اختیار کرنا لازم ہے۔ پھر ہر سماج ، ہر کلچر اور ہر دور میں اس حسن سلوک کے اظہار میں کچھ فرق بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ اپنے حالات اور اپنے وسائل اور اپنے کلچر کے مطابق انسان کو والدین کے ساتھ حسن سلوک سے کیسے پیش آنا ہے، اس کا فیصلہ انسان نے خود کرنا ہوتا ہے

    یہی معاملہ دیگر حقوق کا ہے۔ ان کا تعین کرنا انسان کا کام ہے کچھ حقوق کی تعیین میں کچھ اختلاف بھی ہو سکتا ہے۔

  • Umer

    Moderator July 5, 2023 at 2:46 am

    Please also refer to the following video for a detailed discussion on the topic (specially from 00:48 to 27:33)

    https://youtu.be/B6RELblRyxY?t=48

You must be logged in to reply.
Login | Register