Forums › Forums › Islamic Sharia › Why Keeping Beard Is Not Sunnat?
-
Why Keeping Beard Is Not Sunnat?
Posted by Muhammad Ateeq on July 4, 2023 at 1:24 pmذریت ابراہیم کی روایت میں داڑھی کا موجود ہونا اور اسکی وضع قطع میں خرابی کا اصلاح کرنے سے اس کا اخلاقی تذکیہ سے تعلق صحیح حدیث سے واضح ہے۔ ایسے میں یہ استاد غامدی صاحب کےسنت کی پہلی اصول میں کیسے نہیں اتا۔۔۔ اس کی وضاحت کریں۔
Ahsan replied 2 years ago 4 Members · 17 Replies -
17 Replies
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 4, 2023 at 10:43 pmایسی کسی روایت کا حوالہ دیجیے۔
داڑھی کا تزکیہ اخلاق سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔
-
Muhammad Ateeq
Member July 5, 2023 at 1:35 amالفاظ میں تو اخلاقی تذکیہ کا ذکر نہیں ہے لیکن مونچھوں اور داڑھی کی وضع قطع شریفانہ ہونی چاہیے نہ کہ متکبرانہ۔ تو داڑھی کا اخلاقی تذکیہ میں اپنا حصہ ہے۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 5, 2023 at 10:41 pmیہ اصول ہے جو داڑھی کے ساتھ ہی خاص نہیں۔ لباس، رہن سہن سب میں اسے برتا جائے گا۔
-
Muhammad Ateeq
Member July 6, 2023 at 6:37 amتو پھر مونچھوں کے پست رکھنے کو سنت کا درجہ دینے اور داڑھی کو الگ کرنے کا کون سا قرینہ ہے اس حدیث میں۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 7, 2023 at 3:38 amمونچھوں کو امور فطرت میں رسول اللہ ﷺ نے شمار کیا ہے۔ اور اس کی وجہ بھی سمجھ آتی ہے اور وہ یہ کہ بڑھی ہوئی مونچھیں کھانے کے تزکیے میں حائل ہوتی ہیں اور خورو نوش کا تزکیہ دین میں مطلوب ہے۔
-
Muhammad Ateeq
Member July 7, 2023 at 5:48 amاس روایت میں دونوں کو الگ کرنےکا کوئی قرینہ نہیں۔ اور اس روایت میں دونوں مونچھوں اور داڑھی کا مشترکہ اثر ہے جو متکبرانہ وضع قطع پہ پڑتا ہے اور جس سے روکا گیا ہے۔ ورنہ صرف مونچھوں کے حوالے سے بتادیا ہوتا داڑھی کا ذکر نہیں کرتے۔
داڑھی کو پست کرنے سے متکبرانہ وضع قطع میں کچھ نہ کچھ اثرضرور پڑتا ہے۔ اس لئے داڑھی کو پست کرنے سے روکا گیا ہے۔ اور اگر داڑھی کا اخلاقی تذکیہ میں کردار سمجھ نہیں آرہا تو ایسی روایتوں کو محل نظر قرار دینا چاہیے نہ کے نظر انداز کر دینا۔
باقی غامدی صاحب کے فطرت کے اصول کے مطابق الہامی کتاب اپنے مخاطبین کو اصولی بات کرکے صرف ان اطلاقی چیزوں پہ گفتگو کرتا ہے جن میں مخاطبین میں کوئی ابہام یا کوئی مسئلہ ہو۔ تو چونکہ داڑھی کے اطلاقی مسئلہ میں مخاطبین میں کوئی ابہام نہیں تھا تو قرآن نے اس پہ بات نہیں کی۔ اور جب رسول اللہ نے خرابی دیکھی تو اصلاح کر دی کہ داڑھی کو بڑھا دو اور مونچھوں کو پست کرو۔ باقی سنت ثابت کرنے کے لئے اگر کسی حدیث کا ہی ثبوت چاہیے تو یہ غامدی صاحب کے سنت کے ساتویں اصول کی خلاف ہوگا۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 10, 2023 at 5:25 amداڑھی کی قطع و برید کا تکبر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ داڑھی کے بارے میں ایسا کوئی تاثر نہیں سوائے یہ کہ کوئی خاص وضع ایسی اختیار کی جائے جس کو دیکھ کو یہ کہا جا سکے یہ متکبرانہ وضع ہے۔
سنت خبر واحد سے ثابت نہیں ہوتی۔ خبر واحد ثابت شدہ سنت کی تائید میں پیش کی جاتی ہے۔
داڑھی دین کا موضوع ہی نہیں بن سکتی اس لیے اس کو قرآن بھی مذکور نہیں کیا گیا۔ جیسے ایسے بہت سے تمدنی مظاہر ہیں جنھیں اس لیے ذکر نہیں کیا گیا کہ وہ دین کا موضوع ہی نہیں۔
-
Muhammad Ateeq
Member July 12, 2023 at 12:59 pmیہ کس نے کہا کہ داڑھی دین کا موضوع ہے یہ ایک اطلاقی معاملہ ہے اور صحیح حدیث جس میں داڑھی کا اخلاقی تذکیہ سے تعلق ہے اس پہ بات ہو رہی ہے۔ باقی جیسے آپ کہ رہے ہیں کہ داڑھی کی وضع متکبرانہ بھی ہو سکتی ہے جس سے بچنا چاہیے تو اس صحیح حدیث میں ایسی طرف اشارہ کیا ہے کہ داڑھی کو پست کرنا متکبرانہ وضع ہے اور داڑھی کو بڑھانا شریفانہ وضع ہے۔ باقی اگر آپ کی رائے یہ ہے کہ اگر داڑھی منڈوا دی جائے تو اس اصول کا اطلاق نہیں ہو گا تو یہ ایسی بات ہو گی کہ لباس شریفانہ ہونی چاہیے اور اگر کوئی ننگا رہے تو اس پہ اس اصول کا اطلاق نہیں ہوگا۔ جب کے لباس تو بہرحال پہننا ہے۔ ایسی طرح اہل عرب کے جینز میں مردوں کی داڑھی نکلتی تھی اور اس کو رکھتے تھے داڑھی نہ رکھنے کی تو بات ہی نہیں تھی۔ داڑھی کی وضع کیا ہونی چاہیے اس کے بارے میں ہدایت دی گئی کہ اس کو بڑھا کے رکھنا ہے۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 13, 2023 at 4:04 amداڑھی کو پست کرنا متکبرانہ وضع ہے، یہ بات ثابت نہیں۔
-
Muhammad Ateeq
Member July 13, 2023 at 7:22 amداڑھی کی کس طرح کی وضع متکبرانہ ہے؟
-
Muddassir Ahmed
Member July 13, 2023 at 1:24 pmمیں عرض کرنا چاہوں گا کہ داڑھی سنت رسول ہے اور اس سے مسلم و غیر مسلم میں امتیاز بھی ہے ۔
لہذا جس کو جتنی رکھنا چاہے رکھے اس کے طول میں نہ الجھے۔
ہاں اتنی بڑھی داڑھی جیسے بعض مسلک اہل حدیث والے رکھتے ہیں غیر مناسب ہے
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 13, 2023 at 11:14 pmداڑھی کی کوئی ایسی وضع جیسے متکبرانہ سمجھا جا سکے متکبرانہ ہو سکتی ہے۔ جیسے مونچھوں کی متکبرانہ وضع کافی نمایاں ہوتی ہے۔ مگر داڑھی کے بارے میں ایسا کوئی اتفاق نہیں۔
امتیاز کی بات بھی درست نہیں۔ یہ امتیاز خدا اور رسول نے طے نہیں کیا۔ نیز یہود کے مذہبی لوگ اور پیشوا بھی داڑھی رکھتے ہیں۔
-
Muhammad Ateeq
Member July 14, 2023 at 4:03 amجس وضع پہ محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ السلام نے اطلاق کیا ہو۔ جو دین کا تنہا ماخذ ہےکہ یہ متکبرانہ وضع ہے۔ اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 18, 2023 at 2:52 amایسا کوئی اطلاق آپ کے علم میں ہے تو مطلع فرمائیے۔ ہمارا تفصیلی موقف آپ کے علم میں ہے۔
-
Muhammad Ateeq
Member July 19, 2023 at 3:15 amیہ احایث دیکھ لیں بخاری رقم 5892مسلم رقم 602غامدی صاحب کی مقامات کتاب میں داڑھی والا مضمون بھی اک نظر دیکھ لیں۔ باقی غامدی صاحب کے موقف کا علم ہے اور میرا طالبامانہ سوال ہی ایسی پہ تھا جس کو میں صحیح سے بیان نہ کر سکا یا آپ نے جان بوجھ کے جواب نہیں دیا صرف اپنا موقف بار بار دوہرایا جب کہ سوال جہاں سے پیدا ہوا ہے اس کو نظرانداز کر رہے ہیں۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 19, 2023 at 3:33 amان احادیث پر غامدی صاحب کا تبصرہ بھی علم ہی میں ہوگا۔
بد اعتمادی کی فضا میں کوئی بحث نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی۔ آپ کو جو موقف درست معلوم ہوتا ہے وہی رکھیے۔ ہم بھی یہی کر رہے ہیں۔
آپ کا شکریہ
-
Ahsan
Moderator July 19, 2023 at 4:24 am@Ateeq Sb
Please be respectful while questioning and refrain from passing comments.
I have deleted your comment and closing this thread.If you are not satisfied with answer, you have two options
1) Open a new thread and rephrase your question with hadith you are mentioning. If you haven’t watch 23 question series on this topic plz see Discussion 45744 especially part 2 from 41:21 and onwards
2) I think you have already registered for the live session. If not you can Register to ask ghamidi live and ask your question directly to him. Use this link https://ask.ghamidi.org/event/072023ytj93tr/
Sponsor Ask Ghamidi
The discussion "Why Keeping Beard Is Not Sunnat?" is closed to new replies.