-
Division Of Inheritance From Dead Sisters With No Children
۔میرے ابا دو بھائی اور ان کی تین بہنیں ہیں ابا کے بڑے بھائی سن 2000میں وفات پا گئے تھے ایک بہن نے اپنی مرضی سے اپنے حصے میں آنے والی زمین چھوٹے بھائی میرے ابا کے نام کردی۔جب کہ دوسری غیر شادی شدہ تھی اور وہ کہتی تھی کہ میں اپنی زندگی میں اپنے حصے میں آنی والی زمین کا کوئی فیصلہ نہیں کروگی۔تیسری بہن اپنی زندگی میں کہتی تھیں کہ میں دونوں بھائیوں کو آدھی آدھی دو گی۔لیکن ان کی زندگی میں وراثت کے انتقال والا کوئی معاملہ نہیں کیا گیا۔اب وہ تینوں بہنیں وفات پا گئیں ہیں۔اور تینوں کی کوئی اولاد بھی نہیں۔قانونی اعتبار سے اب ان بہنوں کا حصہ زندہ وارث یعنی ابا کو جاتا ہے۔میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اب تیسری بہن کا اس کی زندگی میں جو لفظی بیان ہے اسکی کیا اہمیت ہے۔جبکہ تایا کے بچے پھوپھو کا حصہ پانے کے لیے ہر ناجائز ہربہ استعمال کر رہے ہیں
Sponsor Ask Ghamidi