Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Working As A Sales Person For A Credit Card Company

Tagged: , , ,

  • Working As A Sales Person For A Credit Card Company

    Posted by Abdur Rahman on August 7, 2023 at 5:04 am

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید کی خیریت سے ہوں گے, سوال یہ تھا کہ کیا ایسی کمپنی میں جاب کرنا جائز ہے جو کمپنی کریڈٹ کارڈ کو بیچنے کا کام کرتی ہے یعنی سیلز پرسن کے طور پر کریڈٹ کارڈ کو بیچنا حلال ہے یا حرام ہے, کیونکہ کریڈٹ کارڈ بنیادی طور پر لوگوں کو ادھار دینا اور پھر اس پر ان سے منفعت کا مطالبہ کرنا, ان ساری چیزوں کو شامل ہے اور پھر کمپنی کو اگر وقت پر تھوڑا بہت interest جو لگاتی ہیں نہ دیا جائے تو اس کے بعد High interest لگانا شروع کر دیتی ہیں, جو کہ ٪30 تک بھی پہنچ جاتا ہے

    دوسرا سوال یہ ہے کہ جو حکومت ہم سے روزانہ استعمال کیے جانے والے پروڈکٹس پر ٹیکس لیتی ہے کیا زکوۃ کو اس سے منہا کیا جا سکتا ہے یعنی ہم جو پروڈکٹ استعمال کرتے ہیں روزانہ جیسے صابن ,کپڑے اور بہت ساری چیزیں لاتے ہیں تو اس پر حکومت کا بھی ایک ٹیکس ہوتا ہے تو کیا اس کو زکوۃ سے منہا کیا جا سکتا ہے

    Abdur Rahman replied 1 year, 4 months ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Working As A Sales Person For A Credit Card Company

    Abdur Rahman updated 1 year, 4 months ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 8, 2023 at 12:55 am

    کریڈٹ کارڈ ادھار نہیں دیتا۔ وہ آپ کی طرف سے اشیا خرید کر آپ کو دیتا ہے۔ اور اس کی قیمت بعد میں وصول کرتا ہے۔ یہ سیل اور پرجیز کا معاملہ ہے۔ بینک یہ سہولت دیتا کہ خریدی ہوئی چیز کی قیمت مقررہ دنوں کے اندر ادا کردیں تو ہی قیمت دینا ہوگی ورنہ اضافہ لگے گا۔ یہ سود نہیں۔ یہ قرض ںہیں دیا گیا۔

    دوسرے سوال کا جواب اثبات میں ہے۔ ٹیکس کی رقم کو زکوۃ میں سے منہا کیا جا سکتا ہے ۔

    • Abdur Rahman

      Member August 8, 2023 at 5:25 am

      شکریہ جزاک اللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register