Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Transfer Of Impurity

Tagged: 

  • Transfer Of Impurity

    Posted by Ghulam e Mohd on August 9, 2023 at 12:36 pm

    السلام علیکم
    سوال: ایک کپڑا پورا ناپاک تھا مگر سوکھا تھا۔ مگر ایک بندے نے اپنے پسینے والے گیلے ہاتھ سے اس پورے ناپاک کپڑے کو اٹھاکر دوسرے کمرے میں رکھ دیا۔ پھر اس بندے کو یہ خیال آیا کہ کہیں اس کا ہاتھ بھی ناپاک نہ ہوگیا ہو۔ پھر اس نے یہ سوچا کہ اس کے گیلے ہاتھ سے یہ سوکھا ناپاک کپڑا گیلا نہیں ہوا ہوگا۔ لیکن اس نے جان بوجھ کر اس کپڑے کو چیک نہیں کیا کہ یہ میرے گیلے ہاتھ لگانے سے، یہ ناپاک کپڑا بھی گیلا ہوا ہے یا نہیں۔ اس نے یہ چیک اس لیے نہیں کیا، تاکہ یہ مزید وسوسوں کا شکار نہ ہوجاے۔
    کیا اس سے اس کا ہاتھ ناپاک ہوگیا ہوگا یا نہیں۔ کیوں کہ اس کا ہاتھ گیلا تھا۔ اور اِسی گیلے ہاتھ سے اس نے یہ ناپاک کپڑے اٹھائے تھے۔ اور پھر اس کے بعد اِسی گیلے ہاتھ سے اس نے بہت سے پاک کپڑے ایک کمرے سے اٹھا کر دوسرے کمرے میں رکھے۔ کیا وہ سارے پاک کپڑے بھی ناپاک ہوگے ہیں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 4 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Transfer Of Impurity

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 year, 4 months ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 10, 2023 at 1:43 am

    اس طرح ناپاکی منتقل نہیں ہوا کرتی۔ یہ کافی ہے کہ ہاتھ دھو لیا جائے اور اس بارے میں زیادہ تردد میں نہ پڑا جائے۔

  • Ghulam e Mohd

    Member August 11, 2023 at 11:23 pm

    اگر کوئی ناپاک گیلا کپڑا ہو اور یہ دوسرے گیلے یا سوکھے پاک کپڑوں ، بستر وغیرہ سے لگے تو بھی وہ پاک کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 12, 2023 at 10:26 pm

    اس صورت میں دیکھا جائے گا کہ دوسرے کپڑوں میں نجاست یا ناپاکی کا اثر آیا ہے یا نہیں۔ وہ بھی گیلے ہوں ، ان میں اس ناپاکی کی بو یا رنگ محسوس ہو تو ناپاک ہوں گے ورنہ نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register