-
Liberation As The Prime Objective, Whether Through Mysticism Or Religion
سدھ گرو جو بھارت کے سب سے مشہور یوگی ہیں۔ انکا دعوی ہے کہ آپ نے مکتی یعنی آزادی چاہنی ہےیہ آپ کی زندگی کا اصل مقصد ہونا چاہیے۔
چاہیے خدا کی مدد سے حاصل کرلیں چاہیے آپ یوگی روحانیت سے حاصل کرلیں۔ اسکے بعد وہ کئی یوگیوں کا بتاتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح مکتی پائی ۔
جوکہ یقینا اسلام کی نفی ہے میرا اصل سوال یہ ہے کہ آخر جب انکو مکتی مل گی تو پھر انکے ساتھ کیا ہوگا؟
وہ مادی وجود کو قربان کرکے انرجی کی فارم میں تبدیل ہوکر مکتی پالیتے ہیں۔ اگر اسے سچ مان لیا جائے تو پھر حساب کتاب اور روز جزا کا کیا بنے گا؟۔ مجھے معلوم ہے کہ غامدی صاحب کا اس بارے میں کیا موقف ہے۔ لیکن یہ انجام کے اعتبار سے سب سے اہم سوال ہے۔
اگر ہماری زندگی کا مقصد حیات ایک دن اپنے پروردگار کے حضور جوابدہی کے ساتھ گزارا ہے تو دوسری طرف مقصد حیات مکتی ہے۔ یہ دو بالکل مختلف نقطہ نظر ہیں۔ تو اس میں سے کیسے صحیح مقصد کا انتخاب کیا جائے؟
اگر یوگا سے انسان کو مکتی مل سکتی ہے تو پھر انسان کو اپنا مقصد حیات است ماننا چاہیے۔ اتنا بڑا اور گہرا مقصد حیات میں اختلاف کیوں؟
سیدھا رستہ تو یہ بھی ہے
Sponsor Ask Ghamidi