Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Qatai And Zanni

Tagged: 

  • Qatai And Zanni

    Posted by Abdul Basit on August 31, 2023 at 3:39 pm

    دلیل دی جاتی ہے کہ عقلاء خبرِ واحد پر عمل کرتے ہیں اور کرتے آ رہے ہیں لہذا یہ تو ظن کا فائدہ دے گا

    اس کے ساتھ دوسری حصہ وہ یہ جوڑتے ہیں کہ اگر شارع کو یہ قابلِ قبول نہ تھا تو وہ اس کو رد کرتا اور اس کی جگہ دوسرے اسلوب جاری کرتا مگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے رد نہیں کیا

    تو ان کا رد نہ کرنا اس سیرتِ عولاء کو قبول کرنا ہے

    لہذا اب قطع و یقین پیدا ہوا کہ سیرتِ عقلاء کو رسول نے امضاء کر دیا

    اس پر رہنمائی کیجیے گا؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 3 months ago 3 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Qatai And Zanni

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 31, 2023 at 11:58 pm

    اس بات میں کیا کہا گیا ہے کچھ سمجھ نہیں آیا۔

    خبر واحد پر سبھی عمل کرتے ہیں جب وہ ان کی شرائط اور اصولوں پر پوری اترتی ہے۔

  • Abdul Basit

    Member September 1, 2023 at 1:00 am

    خبر واحد ظنی نہیں بلکہ اپنے اندر ایک قطع لیے ہوئے ہے یعنی ایک قطعی دلیل اس کو منوا رہی ہے

    اور وہ قطعی دلیل یوں پیش کرتے ہیں دو مقدموں سے

    الف: عقلاء یعنی عقلمند لوگ خبرِ واحد پر عمل کرتے ہیں

    ب: اس عمل پر رسالتمآب نے منع بھی نہیں کیا جبکہ وہ منع کر سکتے تھے لہذا ان کا منع نہ کرنا ان کو ثابت کرتا ہے

    نتیجہ: پس قطعا اور یقینا پتہ چلا کہ یہ عقلاء کا عمل قابلِ قبول ہے

    لہذا ایک یقین ہے اور قطع ہے جس کے سبب خبر واحد قبول کی جا رہی

    دین کے مبنیٰ، عقائد ہر ایک چیز کیونکہ یہ بھی دلیلِ قطعی ہے

    اس بِنائے استدلال کو آپ کیسا دیکھتے ہیں

    اس کا کیا رد ہے؟

  • Faisal Haroon

    Moderator September 1, 2023 at 9:44 am

    ظنی سے مراد وہ چیز ہے جو مکمل یقین کے درجے تک نہیں پہنچ سکتی۔ صرف اس لیے کہ ذہین لوگ کسی چیز پر عمل کرتے ہیں اسے یقینی نہیں بناتا۔ بہت سے ذہین لوگ کراچی سے اسلام آباد ہوائی جہاز میں اس امید کے ساتھ جاتے ہیں کہ وہ اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے۔ لیکن کیا ان کا منزل تک پہنچنا یقینی ہوتا ہے؟ یقیناً نہیں۔

    ظنی اور قطعی کی بحث ایک علمی بحث ہے، اور اسے صرف علمی ماہرین سے سمجھنا چاہیے۔ ان لوگوں سے نہیں جو اس قسم کے بے معنی دلائل پیش کریں۔ علمی دنیا میں یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ چند لوگوں کی طرف سے دی گئی خبر یقین کے درجے تک نہیں پہنچ سکتی اور ایسی خبر کی علمی اصطلاح ظنی ہےاس اصطلاح کو اس علم سے الگ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو یقین کی سطح تک پہنچ سکے۔ ایسے علم کو قطعی کہتے ہیں۔

    مزید تفہیم کے لیے نیچے دیے گئے لنک میں ویڈیوز دیکھیں

    Discussion 85583 • Reply 85588

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 3, 2023 at 11:57 pm

    پہلا مقدمہ تفصیل طلب ہے۔

    عقلاء یعنی عقلمند لوگ خبرِ واحد پر عمل کرتے ہیں

    یقینا کوئی عقل مند ہر خبر واحد پر عمل نہیں کرتا۔ پہلے تحقیق کر تا ہے کہ بات معقول اور معتبر ہے یا نہیں۔

    چنانچہ بات پھر وہیں آ جاتی ہے کہ خبر واحد ثابت ہو جائے اور اصولوں پر پوری اترے تو قبول کی جاتی ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register