-
Options For A Wife When Husband Commits Nushuz
A question from Lady …
میر سوال غامدی صاحب سے ہے کہ بدکار شوہر کے لئیے اللہ نے عورت کو کیا حکم دیا ہے؟؟؟
کیونکہ مرد جسمانی طور پر طاقتور ہوتا ہے تو کیسے اُسے بیوی ہلکی مار مارے ؟
یا مار صِرف عورت کے لئیے ہے اور مرد بدکار بھی ہو تو اُسے اِستثنا حاصل ہے ۔۔۔
ایک بد کار اور زانی مرد کے ساتھ نیک عورت کیسے رہے، جبکہ اولاد بھی ہو ۔۔۔
بدکار بیوی کے لئیے تو صاف حکم دے دیا گیا ہے لیکن بدکار شوہر کے ساتھ نباہ کی صاف اور کھلی آیت کونسی ہے؟؟؟
جہاں واضح ہو کہ ایسے شوہر سے طلاق لینا ضروری ہے ۔
بچوں کو تو پاکستان میں مرد بیوی کے ساتھ ہی طلاق دے دیتا ہے اور خرچہ تو دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کم از کم ہر دوسرے یا تیسرے گھر کا مرد ایسا ہے!!!
تو اس طرح کے حالات میں عورت سب جانتے ہوئے بھی انجان بنی رہے یا علیحدہ ہونا ضروری ہے ؟
، اور جو بیوی ایسے شوہر کے ساتھ رہتی ہے تو کیا آخرت میں ان عورتوں سے سوال ہو گا کہ تم جانتے ہوئے بھی بدکار مرد کے ساتھ نکاح میں کیوں رہی؟؟؟
طلاق کی ریشو تو پہلے ہی بڑھی ہوئی ہے، اس طرح تو گھر گھر علیحدگی ہو جائے گی۔۔۔
میرا سوال ہے کہ زانی مرد کے ساتھ بیوی کو نکاح قائم رکھنا چاہے یا نہیں؟؟؟
Sponsor Ask Ghamidi