Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And State Who Are Zimmi In General And In The Context Of Pakistan

  • Who Are Zimmi In General And In The Context Of Pakistan

    Posted by Aejaz Ahmed on September 9, 2023 at 4:18 am

    برائے مہربانی یہ بتائیں کہ دین میں ذمی کون لوگ ہوتے ہیں ؟؟

    کیا پاکستان کے غیرمسلم ذمی ہیں ؟؟ ذمی کی کیا تشریح ہے ؟؟ اگر پاکستان کے غیرمسلم ذمی نہیں ہیں تو پھر کیا ہیں ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 3 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Who Are Zimmi In General And In The Context Of Pakistan

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 year, 3 months ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 11, 2023 at 3:06 am

    جنگوں کے دور میں مسلمانوں نے جن علاقون کو فتح کیا، وہ ان کے قبضے میں آ گئے۔ وہاں کے غیر مسلم ذمی کہلائے۔ ذمی کا مطلب ہے جس کا ذمہ لے لیا گیا ہو۔ کہ وہ اب مسلمانوں کی ذمہ داری میں ہے۔ ان پر جزیہ عائد کیا جاتا تھا جو ٹیکس ہوتا تھا۔ ان کے شہری حقوق کا تحفظ کیا جاتا تھا۔

    ذمی پر ٹیکس یعنی جزیہ اس لیے عائد کیا جاتا تھا کہ رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے بعد لوگوں پر اتمام حجت ہو گیا تھا۔ اب لوگوں کے پاس خدا کا دین قبول نہ کرنے کا کوئی عذر نہیں رہ گیا تھا۔ اس لیے ان قوموں کو زیر نگین کر کے ان پر جزیہ عائد کیا گیا جو ایک طرح سے ان کے لیے ذلت کی ایک سزا تھی کہ انھوں نے خدا کے سچے نبی کو جھٹلا دیا۔

    یہ معاملہ رسول اللہ ﷺ کے دور کے لوگوں کے لیے تھا جن پر آپ کے ذریعے سے براہ راست اتمام حجت ہوا تھا۔

    یہ معاملہ بعد کے لوگوں کے لیے نہیں ہو سکتا۔ ان پر کسی رسول نے اتمام حجت نہیں کیا۔

    پاکستان کا معاملہ اس سے بھی الگ ہے۔ اس ملک کو فتح نہیں کیا گیا بلکہ برطانوی اقتدار سے اسے آزادی دی گئی اور اس اصول پر دی گئی کہ یہ قومی ریاست بنے گا۔ قومی ریاست دور جدید کا تصور ہے۔ اس کے مطابق ایک جغرافیہ میں رہنے والے لوگ سب ہر طرح سے برابر کے شہری ہیں۔ کسی کو دوسرے کو سیاسی اقلیت قرار دینے کا حق نہیں۔ پاکستان کے غیر مسلم اس اصول کے تحت پاکستانی اور برابر کےشہری ہیں۔ تاہم ہمارے آئین میں ان کے چند سیاسی حقوق دینے سے انکار کیا گیا ہے جیسا کہ وہ صدر یا وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

    باقی حقوق میں برابری ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 11, 2023 at 4:33 am

    آپ نے فرمایا کہ قومی ریاست جدید دور کا تصور ہے تو کیا قومی ریاست کا تصور خلاف اسلام ہے ؟؟

    اور اگر قومی ریاست کا تصور اسلام کے مطابق ہے تو اسکی کیا دلیل ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 12, 2023 at 3:22 am

    نہیں۔ اس میں خلاف اسلام کچھ نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register