-
Hazrat Ayesha Comments On Prophet Marriages
غامدی صاحب نے کہا تھا کہ حضورؐ نے بشری تقاضوں کے خاطر صرف ایک شادی کی تھی۔ سورہ آحزاب میں ہے: “اور اس مسلمان عورت کو بھی جو بلا عوض اپنے کو پیغمبر کو دے دے بشرط کہ پیغمبر اس کو نکاح میں لانا چاہے، یہ خالص آپ کے لیے ہے، نہ کہ اور مسلمانوں کے لیے”۔ کیا یہ روایت صحیح ہے کہ اس آیت پر حضرت عائشہؓ نے کہا تھا کہ مجھے نظر آرہا ہے کہ اللہ تعالی, آپؐ کی نفسانی خواہشات کو پوری کرنے میں بہت جلدی کرتا ہے۔ جبکہ ایک روایت ہے کہ جب حضرت جوریہؓ آپؐ کے پاس آئی اپنا فدیہ کم کرنے کے حوالے سے تو حضرت عائشہؓ کہتی ہے کہ جوریہ خوبصورت اور دلکش تھی، اسے جو بھی دیکھتا اس پر فدا ہو جاتا، جس وقت وہ میرے ہجرے میں آئی تو میں نہایت فکرمند ہوئی کیونکہ مجھے یقین تھا کہ جب رسولؐ انہیں دیکھے گے تو ان پر فدا ہو جائے گے اور ایسا ہی ہوا۔ کیا یہ صحیح کے درجے کی ہے۔
Sponsor Ask Ghamidi