-
Verifying The Tawatur Of Hadith
سلام علیکم
اگر کوئی آ کر کہے کہ یہ فلاں حدیث تواتر سے ثابت ہے اور یہ سینہ بہ سینہ پہنچی ہے
اور اس کثرت سے پہنچی ہے کہ یہ امکان نہیں کہ لوگوں نے مل کر اسے گھڑا ہو
تو اب میں اس تواتر کو چیک کیسے کروں؟
کیونکہ میرے سامنے تو ان کی آج کی نسل ہے اور وہ حدیث تو سب کے یہاں شہرت بھی رکھتے اور آنے والی نسل کو وہ بتا بھی رہے ہیں
اگر میں کہوں کہ آپ آج سے دو سو سال پہلے یہ تواتر دکھائیں وہ کہیں گے یہ سینہ بہ سینہ تواتر سے چلا آ رہا ہے کوئی کتاب دلیل تھوڑی بن سکتی
اب میں کیسے رد کروں؟
بلکل اسی طرح قرآن کے متعلق میں کیسے چیک کروں کہ آج سے ہزار سال پہلے بھی سب اسی طرح نقل کر رہے تھے سینہ بہ سینہ
میرے پاس تو آج کی نسل ہے؟
کتاب یا تاریخ لے آؤں گا تو وہ کہیں گے یہ دلیل نہیں بلکہ خود کتب سیر و تواریخ محتاج ہیں تواتر کی طرف جیسا کہ غامدی صاحب نے بھی یہی کہا تھا زاویہ غامدی کی نشست میں
رہنمائی کیجیے گا
طویل سوال ہوا اس کے لیے معذرت
Sponsor Ask Ghamidi