-
Were Rasool Killed According To Verse 2:87
محترم جاوید غامدی صاحب نے فرمایا ہے کہ رسولوں کو ہمیشہ انکی قوم پر غلبہ حاصل ہوتا ہے۔ رسولوں کو مغلوب نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں قتل کیا جاسکتا ہے۔
تاہم مندرجہ ذیل آیت میں بنی اسرائیل کا یہ جرم بیان کیا جارہا ہے کہ وہ رسولوں کو قتل کرتے تھے :
اَفَکُلَّمَا جَآءَکُمۡ رَسُوۡلٌۢ بِمَا لَا تَہۡوٰۤی اَنۡفُسُکُمُ اسۡتَکۡبَرۡتُمۡ ۚ فَفَرِیۡقًا کَذَّبۡتُمۡ ۫ وَ فَرِیۡقًا تَقۡتُلُوۡنَ۔ البقرہ 2:87
پھر یہ تمہارا کیا ڈھنگ ہے کہ جب بھی کوئی رسول تمہاری خواہشات نفس کے خلاف کوئی چیز لے کر تمہارے پاس آیا ، تو تم نے اس کے مقابلے میں سرکشی ہی کی ، کسی کو جھٹلایا اور کسی کو قتل کر ڈالا!
برائے مہربانی وضاحت کریں کہ کیا رسول بھی قتل کئے گئے ہیں ؟؟
Sponsor Ask Ghamidi