Forums › Forums › Islamic Sharia › Prohibition Of Entrance In Mataf Without Ihram
-
Prohibition Of Entrance In Mataf Without Ihram
Posted by Muhammad Ateeq on October 19, 2023 at 12:09 pmآج کل خانہ کعبہ کے مطاف میں احرام باندھے بغیر داخلہ کی اجازت نہیں دیتے تو کیا احرام کو حج و عمرہ کے بغیر باندھا جا سکتا ہے۔
Deleted User 9739 replied 1 year, 2 months ago 4 Members · 7 Replies -
7 Replies
-
Prohibition Of Entrance In Mataf Without Ihram
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar October 20, 2023 at 6:10 amنہیں۔ یہ جعل سازی ہوگی جو جھوٹ اور گناہ ہے۔
-
Muhammad Ateeq
Member October 20, 2023 at 6:39 amجزاک اللہ۔
ویسے احرام باندھنا اگر حج و عمرہ کا ارادہ نہ ہو تو جائز ہے۔ یہ یہ لباس صرف حج و عمرہ کے ساتھ خاص ہے۔
-
Deleted User 9739
Member October 21, 2023 at 1:18 amحج اور عمرہ کے لۓ احرام کی روایت قرآن کی آیت 7:31 کے منافی ہے۔
یٰبَنِیۡۤ اٰدَمَ خُذُوۡا زِیۡنَتَکُمۡ عِنۡدَ کُلِّ مَسۡجِدٍ وَّ کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا وَ لَا تُسۡرِفُوۡا ۚ اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُسۡرِفِیۡنَ
چونکہ 7:31 کے الفاظ میں صراحتا ‘ہر مسجد’ کہا گیا ہے، اور اس میں کوئی رعایت نہیں کی گئی ہے، اس لیے اس میں مسجد الحرام کو بھی شامل کرنا چاہیے۔ خذوا زینتکم کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اچھے کپڑے پہننے اور زینت کے ساتھ آراستہ ہو کر مساجد میں جانے کی ہدایت کی ہے، جب تک کہ ایسی زینت بہت شوخ یا غیر مناسب نہ ہو۔لہذا اللہ کے حضور حاضری کے لۓ احرام کے سفید تولیے اوڑھ لینا بنیادی طور پہ حکم خداوندی کی خلاف ورزی ہے۔ قرآن سے متصادم ہونے کی وجہ سےاس روایت کو “سنت” کے زمرے میں نہیں رکھنا چاہیے۔
باقی سعودی مذہبی قوانین اس کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں، اس کا علم نہیں۔ اگر اجازت نہیں تو پھر مجبوری ہے۔
-
Ahmed Khan
Member October 21, 2023 at 6:10 amYou mean wearing Ihraam to perform Hajj o Umrah is against Quran?
-
Deleted User 9739
Member October 24, 2023 at 9:09 pm“You mean wearing Ihraam to perform Hajj o Umrah is against Quran?”
Yes. There is no going around the verse 7:31, which is clear from its plain reading, unless one wants to deliberately ignore it or override it with the traditional practice of wearing towels.
Ihram is not related to clothes. The protocol of Ihram (restriction) is detailed in Quran, in the following verses:
2:197 The Pilgrimage is in the known months. So, whosoever decides to perform the Pilgrimage in them, then there shall be no sexual approach, nor vileness, nor quarreling in the Pilgrimage. Any good that you do, God is aware of it; and bring provisions for yourselves, though the best provision is awareness; and be conscientious of Me O you who possesses intelligence.
Pls also see 5:95 (restriction of hunting) and 2:196 (abstention from cutting of hair).
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar October 22, 2023 at 11:55 pmاحرام کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ آدمی حج یا عمرہ کرنے جا رہا ہے اور اس پر وہ خاص پابندیاں عائد ہیں جو محرم پر ہوتی ہیں۔ بلاوجہ یہ لباس پہننا ایک غلط تاثر دینا ہے۔ اس غلط تاثر دینے کا مقصد کیا ہے؟ اگر پولیس کو دھوکا دے کر کعبہ کے احاطے میں جانا ہے تو یہ جائز نہیں۔ گھر میں آپ اپنے شوق سے پہن لیتے ہیں تو یہ ذاتی فعل ہے۔
-
Muhammad Ateeq
Member October 24, 2023 at 6:04 amجزاک اللہ
Sponsor Ask Ghamidi