Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Interest- War With Rasool And Allah?

Tagged: ,

  • Interest- War With Rasool And Allah?

    Posted by Aejaz Ahmed on October 22, 2023 at 2:14 pm

    اللہ اور رسول سے جنگ سے کیا مراد ہے ؟؟ سود کے بارے میں یہ کیوں کہا گیا کہ یہ اللہ اور رسول سے جنگ ہے ؟؟ کیا سود لینا جھوٹ بول کر اور دھوکا دے کر مال حاصل کرنے سے بڑی برائی ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 year ago 2 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • Interest- War With Rasool And Allah?

    Aejaz Ahmed updated 1 year ago 2 Members · 6 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 23, 2023 at 12:07 am

    رسول اللہ ﷺ کے دور حکومت میں اللہ گویا براہ راست حکومت کر رہا ہوتا ہے۔ اس صورت میں معاملات کی شدت میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس صورت حال میں جب کوئی حکم خدا کی طرف سے براہ راست دیا جائے تو اس کی نافرمانی خدا اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ کے مترادف قرار پاتی ہے جب کہ اسے ختم کرنا خدا اور رسول کا منشا ہو۔

  • Aejaz Ahmed

    Member October 23, 2023 at 12:21 am

    جزاک اللہ

    یہ بھی بتائیں کہ جھوٹ بول کر، دھوکا دے کر وغیرہ سے مال حاصل کرنا کیا سود سے کم تر برائی ہے کہ اسکے لئے یہ الفاظ استعمال نہیں ہوئے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 23, 2023 at 1:32 am

    ان کا برائی ہونا ظاہر تھا، بحث سود میں ہو رہی تھی کہ کچھ لوگ اس میں تاویل کرتے تھے کہ یہ تجارت کی طرح ہے۔ اس لیے اس کی برائی بیان کرنے کی ضرورت تھی۔

    جن چیزوں کا برائی ہونا ظاہر ہو ان میں عمومی بیانات موجود ہیں جیسے جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہے۔ اب جھوٹ کی ہر ہر قسم پر اطلاق کر کے دکھانا ضروری نہیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member October 23, 2023 at 1:47 am

    سر، میں صرف اس بات میں کنفیوز ہوں کہ ان میں بڑی برائی کونسی ہے ؟؟ جھوٹ اور بےایمانی سے مال کھانا یا سود کھانا ؟؟ قرآن سے لگتا ہے کہ سود بڑی برائی ہے، کیا واقعی ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 24, 2023 at 3:33 am

    نہیں۔ سود اس کے مقابلے میں کم تر ہے۔ اسی لیے محل بحث ہوا اور خدا کو اپنا فیصلہ دینا پڑا۔

    لوگوں نے جب خدا کا فیصلہ نہ مانا تو خدا نے اپنے غضب کا اظہار کیا۔ یہ معاملات کھلے جھوٹ اور زیادتی کے معاملے میں پیش نہیں آئے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member October 24, 2023 at 3:35 am

    ماشاءاللہ جزاک اللہ🌹

You must be logged in to reply.
Login | Register