Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Hadith On Prohibition Of Music

Tagged: ,

  • Hadith On Prohibition Of Music

    Posted by Aejaz Ahmed on October 30, 2023 at 9:14 am

    صَوتانِ ملعونانِ ، صَوتُ مزمارٍ عند نِعمةٍ ، وصَوتُ وَيلٍ عند مصيبةٍ(السلسلة الصحيحة:427)

    مزمار عربی لغت میں جامعیت میں “آلاتِ موسیقی” یعنی ہر ایک ساز کیلئے استعمال ہوا ہے، اور اس حدیث مبارکہ میں مصیبت کے وقت واویلا (چیخ و پکار) کرنے سے منع فرمایا گیا ہے! متعدد احادیث مبارکہ میں بھی اس عمل سے منع فرمایا گیا ہے اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا کو بہ صبر و استقلال قبول کرنے کی تلقین فرمائی گئی ہے!

    اس حدیث کی موسیقی کی ممانعت ہونے یا نہ ہونے کے تناظر میں وضاحت فرما دیں۔

    Aejaz Ahmed replied 1 year, 2 months ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Hadith On Prohibition Of Music

    Aejaz Ahmed updated 1 year, 2 months ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 31, 2023 at 1:08 am

    حرمتوں کی بنیاد سورہ الاعراف آیت 33 میں بیان ہوئی ہیں۔ کسی بھی حرمت کو اسی دائرے میں لا کر بتانا ہوتا ہے وہ اس معیار پر کیوں حرام ہے۔ یہ پانچ بنیادیں ہیں۔

    فواحش، حق تلفی، زیادتی، بدعت اور شرک۔

    جس موسیقی میں ان میں سے کوئی چیز پائی جائے وہ حرام ہوگی ورنہ نہیں۔ آپؐ کے زمانے میں آج کی طرح ہی لہو و لعب اور فواحش کی محافل میں بھی موسیقی کا استعمال ہوتا تھا اس بنا پر آپ نے ان الفاظ میں اس کی مذمت فرمائی۔ جب ایسی کوئی چیز نہ تھی تو آپ کے سامنے موسیقی پیش ہوئی اور آپ نے سنی اور حضرت عائشہ کو بھی سنائی اور منع نہیں کیا۔

    جیسے ہمارے ہاں بعض اوقات بچوں کے ویڈیو گیمز کھیلنے پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ ویدیو گیم کھیلنا غلط ہے، بلکہ اس وجہ سے کہ وہ اس میں وقت ضائع کریں گے۔ ایسا نہ ہو تو لطف اندوزی کے لیے اجازت دی جاتی ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member October 31, 2023 at 1:18 am

    جزاک اللہ خیرا

You must be logged in to reply.
Login | Register