Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Is Quran Divine?

Tagged: , ,

  • Is Quran Divine?

    Posted by Abdul Basit on November 12, 2023 at 5:46 pm

    جاوید احمد غامدی صاحب نے قرآن کے خدائی ہونے کے یہ ذرائع بتائے

    اول: پختگی کا بڑھتے رہنا

    (قرآن کے ابتدائی حصہ سے آخر تک انتہا و عوج پر پختگی ہے یعنی اس میں ارتقاء نہیں ہے)

    دوم: قرآن کی باتوں میں تضاد نہ ہونا

    اور یہ دونوں معیار یوں بنے ہیں کہ ہمارا عمومی مشاہدہ ہے کہ ہر انسان پختہ سے پختہ تر ہوتا رہتا ہے

    اور اس کے کلام میں تضاد پایا جاتا ہے

    اگر کوئی ماوراء طبیعات ہو تو اس مصدر میں پختگی شروع سے آخر تک کمال و اوج پر رہے

    کیونکہ ہر انسان کو ہم نے پختہ ہوتے دیکھا ہے۔

    یہ ان کا استدلال تھا

    سوال یہ ہے:

    یہ مشاہدہ فقط یہ بتاتا ہے کہ ایسا ہوتے ہوئے ہم نے دیکھا ہے مگر عقل یہ حکم نہیں لگاتی کہ ایسا ہونا محال ہے

    یعنی عقل یہ نہیں کہتی کہ کسی انسان کا ابتدا تا انتہا پختگیِ فکر رہنا محال ہے

    لہذا یہ استدلال تو بنیاد ہی میں قائم نہیں رہ سکا

    رہنمائی کیجیے گا

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 2 months ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 13, 2023 at 12:02 am

    عقل کے پاس ایسا کہنے کی بنیاد کیا ہے کہ انسانی فکر میں ارتقا نہ ہونا محال نہیں یا اس کے علم و فکر میں کوئی ایسی پختگی آ جاتی ہے کہ ارتقا ختم ہو جاتا ہے یا اس کی ضرورت یا امکان نہیں رہتی؟

    عقل کو رد کرنے کے لیے محض بیان نہیں، پہلے اس استقراء کے مقابل اپنی بنائے استدلال واضح کرنی ہوگی۔

  • Abdul Basit

    Member November 13, 2023 at 2:46 am

    اصل میں سوال یوں ہے کہ

    عقل ان چیزوں کو محال جانتی ہے جو “جمع متناقضین” کے مورد میں آ جائیں

    ان تمام کے علاوہ وہ امکان کو رد نہیں کرتی

    جیسے: اگر کوئی چیز خلافِ عادة ثابت ہو تو وہ محالِ عادی کو ثابت کرتا ہے نہ کہ محالِ عقلی کو

    یعنی عقل وہاں بھی امکان دے رہی ہوتی ہے

    اگر کوئی چیز عقلا محال ہو تو وہ کسی سے صادر نہیں ہو سکتا

    لہذا اب قرآن کے الوہی ہونے کا معیار محالِ عادی پر قائم ہے نہ کہ محالِ عقلی پر

    تو اب ایسے سلسلے میں قرآن کے الوہی ہونے کی عقلی دلیل یہ معیار کیسے قرار پائیں گے۔

    (یہ مباحثہ نہیں فقط سوال ہیں اور سچ جانیے اپنی الجھن حل کرنے کے درپے ہوں)

    جب عقلی طور پر امکان باقی ہے تب تک محالِِ عقلی ثابت نہیں ہوگا

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 14, 2023 at 2:00 am

    ایسے عقلی امکانات کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔ اس کا کوئی شاہد، کوئی ثبوت نہیں۔ جب یہ حقیقت نہیں رکھتے تو خیالی ہوئے۔ اس لیے در خور اعتنا نہیں۔ موہوم کی بنیاد پر یقین بے اعتبار نہیں ہوتا۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 14, 2023 at 2:01 am

    قرآن ایسے ظنون کے بارے مین یہی تبصرہ کیا ہے:

    وَمَا يَتَّبِعُ أَكْثَرُهُمْ إِلَّا ظَنًّا ۚ إِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا

You must be logged in to reply.
Login | Register