-
Why God Took Six Days To Create Universe?
اسلام و علیکم
کسی نے کہا کہ اللہ جب کن فیکن کا مالک ھے تو زمین اور بنانے میں ۶ دن کیوں لیے اور پھر ۷ دن آرام کیوں کیا
کیا یہ بائبل سے ملتی بات نہیں؟
اور آج یہ سورۃ ملی یہاں اللہ کریم ۲ دن فرما رھے ھیں
مجھ سے جواب نہیں بن پڑا پہلے ۱-۲ کا اس لیے راہنمائ چاھیے اور نیچے والی آیت آج نظر آئ ھے اسکی تفسیر مل جاے تو کیا بات ھے جزاکالّلہ
۞ قُلۡ أَىِٕنَّكُمۡ لَتَكۡفُرُونَ بِٱلَّذِی خَلَقَ ٱلۡأَرۡضَ فِی یَوۡمَیۡنِ وَتَجۡعَلُونَ لَهُۥۤ أَندَادࣰاۚ ذَ ٰلِكَ رَبُّ ٱلۡعَـٰلَمِینَ﴿ ٩ ﴾
• ابوالاعلی مودودی:
اے نبیؐ! اِن سے کہو، کیا تم اُس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اُس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہے
Fussilat, Ayah 9
Sponsor Ask Ghamidi