Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Bani Israel’S Jihad

  • Bani Israel’S Jihad

    Posted by Muhammad Ahmed on December 4, 2023 at 10:47 am

    Jb huzur saw aur unke baad sahaba k jihad ki baat hoti hy tb ye clear kia jata hy k wo sb kch ittemam e hujjat k baad hua. Aur unke sath e kia gya jinpr hogya

    Pr bani israel ki history aur hazrat musa aur unke baad bani israel k waqiyat aur jihad. Aur jese wo ik sheher se dusre me jatay rhe. Aur qatal aur aag lgatay rhe. Han khuda k hi hukam se. Pr isko justify kese kia jae. Bible me to as such ko hujjat tamam krke ni dikhai jati un logon pr. Toh is baray me hum bs husn e zann rkhen. K esa kuch hua hoga??

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 6 months ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Bani Israel’S Jihad

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 5, 2023 at 11:39 pm

    بائیبل میں اس کو واضح کیا گیا ہے کہ کنعان یا فلسطین میں اور اس کے ارد گرد کی قوموں پر بنی اسرائیل کی تاخت کی کیا وجہ تھی اور قرآن میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔

    بائیبل میں اس کی دو وجہیں بتائی گئی ہیں: ایک یہ کہ ان مشرک قوموں کا پیمانہ لبریز ہو چکا تھا خدا اب کو ان کو سزا دینا چاہتا تھا۔ دوسرے یہ کہ فلسطین کا خاص علاقہ خدا کی توحید کے مرکز کے طور پر بنی اسرائیل کے حوالے کیا گیا تھا اور وہاں سے ان قوموں کو نکالنا مقصود تھا۔ کتاب استثنا میں فلسطین کے اندر اور اس کے باہر کی اقوام کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے اس بارے میں الگ الگ احکام بیان ہوئے ہیں۔ فلسطین کے اندر انھیں رہنے کی اجازت نہ تھی۔ ان میں سے ہر ایک کو قتل کر دینا تھا جب کہ فلسطین سے باہر ہمسایہ ریاستوں کو زیر نگین رکھنا تھا۔ قرآن میں حضرت سلیمان اور ملکہ بلقیس کا واقعہ اسی تناظر میں بیان ہوا ہے۔ اسی طرح طالوت اور جالوت کی جنگ کا احوال بھی اسی دور کا ایک حوالہ بتاتا ہے۔

    • Muhammad Ahmed

      Member December 6, 2023 at 2:29 am

      Jazakallah kher

    • Muhammad Ahmed

      Member December 6, 2023 at 3:12 am

      @Irfan76 jb bani israel in jagon me jarhe thy. Kia wahan k rehne walon ko mohlat di jati thi k imaan laen to bakhsh die jaenge

      Sawal islie horha k bible ko parh k esa lgta nahi.

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 7, 2023 at 4:32 am

    ان لوگوں پر ابراہیم علیہ السلام اتمام حجت کر چکے تھے۔ بنی اسرائیل کی اپنی وجودی شہادت ہمیشہ ان کے سامنے موجود رہی تھی مگر وہ شرک چھوڑنے پر امادہ نہیں تھے۔ انھیں باقاعدہ دعوت دینے کا ذکر نہیں ملتا۔ ان کے لیے صرف سزا کے فیصلے کا ذکر ہی ملتا ہے۔ سلیمان علیہ السلام نے بھی انھیں اطاعت کا حکم بھیجا تھا دعوت انھوں نے بھی نہیں دی، مگر جب وہ دربار میں آئی تو آپ نے اسے اسی لیے متاثر کیا اپنی طاقتون سے کہ وہ ایمان لے آئے اور بالآخر جب وہ ایمان لے آئی تو آپ نے اس مملکت کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے مگر اسے زیر نگین ہی رکھا جس کا ارادہ تھا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register