Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 113 And 114: They Are Not Prayers According To Dr. Sajid Hameed Sahab

Tagged: ,

  • Quran 113 And 114: They Are Not Prayers According To Dr. Sajid Hameed Sahab

    Saiyed juned Alimiya updated 11 months ago 2 Members · 5 Replies
  • Umer

    Moderator December 19, 2023 at 2:43 am

    Please share reference where Dr. Sajid Sahab mentioned this point.

  • Saiyed juned Alimiya

    Member December 19, 2023 at 4:16 am

    U tube par Jadu ki Haqeeqat ke sawal ke jawab me bola tha

  • Umer

    Moderator December 20, 2023 at 11:52 am

    Ghaliban Ghamidi Sahab ka nuqta-e-Nazar thora sa mukhtalif hai. Woh in Surahs kai taruf main likhtay hain:

    الفلق ۱۱۳ – الناس ۱۱۴

    خاتمۂ باب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلقین کہ آپ اپنی اور اپنے مشن کی حفاظت کے لیے دنیا کی تمام آفتوں سے اپنے پروردگار کی پناہ مانگتے رہیں۔ یہود و قریش اور ذریت ابلیس کے شیاطین جن و انس اگلے مراحل میں پوری قوت کے ساتھ آپ پر حملہ کرنے والے ہیں۔

    الفلق – الناس

    یہ دونوں سورتیں خاتمۂ قرآن کی دعا اور ہرلحاظ سے توام ہیں۔اِسی بنا پر اِنھیں معوذتین کہا جاتا ہے۔پہلی سورہ میں استدلال اور دوسری میں استرحام کا پہلو نمایاں ہے۔ اِن میں خطاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے اور اِن کے مضمون سے واضح ہے کہ ہجرت کے بعد مدینہ طیبہ میں یہ اُس وقت نازل ہوئی ہیں، جب یہود وقریش اور ذریت ابلیس کے سب شیاطین جن و انس آپ کی دعوت کو کامیابی سے ہم کنار ہوتے دیکھ کر آپ پر حملہ آور ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ دونوں سورتوں کا موضوع حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ تلقین ہے کہ اپنی اور اپنے مشن کی حفاظت کے لیے آپ اِس دنیا کی تمام آفتوں اور تمام مخلوقات کے شر سے اپنے پروردگار کی پناہ مانگیں، اِس لیے کہ تنہا وہی ہے جو اِن سب آفات و شرور سے انسان کو فی الواقع پناہ دے سکتا ہے۔ یہ مضمون ، اگر غور کیجیے تو قرآن کے ہر طالب علم کو اُس کی ابتدا میں سورۂ فاتحہ کی طرف متوجہ کرتا ہے، جہاں بندہ توحید کا اقرار کرتا اور اپنے پروردگار کے حضور میں دست بدعا ہوتا ہے کہ وہ اُسے صراط مستقیم کی ہدایت بخشے۔ اِس کے جواب میں پورا قرآن ہے جو اُس کے لیے صراط مستقیم کی وضاحت کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ توحید کی جامع ترین سورہ—- الاخلاص—- تک پہنچ جاتا ہے۔ اِس کے بعد یہ سورتیں ہیں جن میں بندہ صفات الٰہی کے توسل سے ایک مرتبہ پھر دعا کرتا ہے کہ اُس کا پروردگار اُسے توحید کی راہ پر کھڑے ہر رہ زن سے اپنی پناہ میں رکھے اور اِس راہ کے نشیب و فراز میں ہر قدم پر اُس کی حفاظت فرمائے۔ قرآن کی ابتدا کے ساتھ یہ خاتمہ جو مناسبت رکھتا ہے، وہ کسی صاحب نظر سے پوشیدہ نہیں رہ سکتی۔

  • Umer

    Moderator December 20, 2023 at 12:06 pm

    Shayad jab thora tafseeli moaqqaf samnay aaye Dr. Sajid Sahab ka toh baat behtar tareeqay sai samajh aa sakay.

  • Saiyed juned Alimiya

    Member December 21, 2023 at 4:58 am

    Ji

You must be logged in to reply.
Login | Register