-
Quranic Verses For Motivation
السلام علیکم۔ میرا سوال یہ ہے کہ آجکل سوشل میڈیا پر بہت جگہ پر موٹیویشن کے لیے قرآن کی آیات شیئر کی جاتی ہیں، اور ان آیات کو اپنی زندگی سے جوڑ کر تسلی لی جاتی ہے۔ جبکہ اصل میں وہ آیات آپ ص کے لیے خاص تسلی دینے یا آپ ص کی زندگی سے خاص ہوتی ہیں، کیا اس طرح آیات کو اپنی زندگی سے جوڑ کر تسلی لینا اور شیئر کرنا درست عمل ہے؟ مثلا وَ لَلۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لَّکَ مِنَ الۡاُوۡلٰی ؕ ترجمہ؛ اور یقیناً بعد کا دور تیرے لئے پہلے سے بہتر ہوگا ۔ سورۃ الضحی سورت نمبر 93, آیت نمبر 4.
مثال کے لیے سوشل میڈیا پر شیئرڈ ایک پوسٹ بھی ساتھ لگائی جا رہی ہے۔
Sponsor Ask Ghamidi