Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Basis Of Arugment For Offering Namaz While Walking In Daily Life

  • Basis Of Arugment For Offering Namaz While Walking In Daily Life

    Posted by Muhammad Amin on December 26, 2023 at 12:58 pm

    السلام علیکم و رحمتہ االلہ و بر کاتہ!

    سورۂ البقرہ آیت 239 میں اللہ ہمیں جنگ میں خوف کی وجہ سے پیدل یا سواری پہ نماز پڑھنے کی اجازت دیتا ہے نہ کہ عام روزمرہ زندگی میں آپادھاپی کے حالات میں؟ تو پھر ہم کیسے اس کو مان لیں کہ ہم روزمرہ کے آپا دھاپی کے خالات میں پیدل یا چلتی سواری میں نماز پڑھ لیں مجھے اس کی سمجھ نہیں آرہی کہ یہ استدلال کیسے لیا گیا گیا ہے ؟؟ کیا مطلب بدل کے استدلال لیا گیا ہے؟ ذرا تفصیل اور قرآن کے حوالے سے سمجھا دیں تو عنایت ہوگی

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Basis Of Arugment For Offering Namaz While Walking In Daily Life

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 26, 2023 at 10:50 pm

    خوف میں کیا چیز ہے جو نماز کے معاملے میں پیش آتی ہے؟ وہ عدم اطمینان ہی ہے۔ خوف اس عدم اطمینان کی ایک صورت ہے۔ یعنی محض اس وجہ سے نماز میں آسانی نہیں دی گئی کہ آدمی ڈر رہا ہے کسی چیز سے، بلکہ اسی وجہ سے دی گئی ہے کہ وہ اس حالت میں نماز اطمینان سے نہیں پڑھ پا رہا۔ یہ عدم اطمینان دوسری صورتوں میں بھی اگر پایا جائے گا تو یہی آسانی کا یہی حکم وہاں بھی لاگو ہوگا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register