Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Why Use Word "sunnat" Instead Of "Millat-e-Ibrahimi" As Used By Quran

Tagged: ,

  • Why Use Word "sunnat" Instead Of "Millat-e-Ibrahimi" As Used By Quran

    Posted by Usama Ghamidi on January 4, 2024 at 8:51 am

    وہ اعمال جو روایت ابراہیمی سے تواتر سے چلے آ رہے ہیں ان کو سنت کیوں کہا جاتا ہے سنت ایک اصطلاح ہے اور اصطلاح سے بہتر ہے اپنے الفاظ میں کسی چیز کو بیان کیا جائے قران بھی اس کو اتباع ملت ابراہیم کہتا ہے نا کہ سنت اگر قران یا حدیث میں اس روایت ابراہیم کو سنت کہا گیا ہے تو اس کا حوالہ درکار ہے

    Usama Ghamidi replied 1 year ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Why Use Word "sunnat" Instead Of "Millat-e-Ibrahimi" As Used By Quran

    Usama Ghamidi updated 1 year ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 4, 2024 at 11:47 pm

    علوم میں اصطلاحات انسان بناتے ہیں۔ اس لیے ہر ماہر فن کی طرح غامدی صاحب نے بھی اپنی اصطلاحات میں دین کے موضوعات کی درجہ بندی کی ہے۔ سنت اس میں سے ایک ہے۔

    سنت کا یہ مفہوم کہ وہ رسول اللہ کے مجمع علیہ اعمال کا نام ہے، دیگر اہل علم کے ہاں بھی رائج ہے۔ غامدی صاحب نے اس کی توضیح اور تعیین کی ہے۔

  • Usama Ghamidi

    Member January 5, 2024 at 8:24 am

    پہلی بات علوم میں اس طرح ہوا کرتا ہے کہ انسان از خود اصطلاحات بناتا ہے دین میں ایسا نہیں ہوتا دینی اصطلاحات شارع سے لی جا سکتی ہے


    دوسری بات جب شارع نے قران میں اس کے لیے ملت ابراہیمی کا لفظ استعمال کیا ہے تو پھر اس کے لیے سنت ابراہیمی کا لفظ از خود کیوں اختیار کیا جائے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 7, 2024 at 10:45 pm

    ایک ہوتا ہے دین کے محتویات۔ دوسرے ان محتویات کے لیے علوم۔ جیسے علم حدیث، علم نفسیر، اصول فقہ وغیرہ۔ یہاں اصطلاحات علما بناتے ہیں۔ غامدی صاحب کا کام اسی دائرے میں ہے۔

  • Usama Ghamidi

    Member January 10, 2024 at 12:43 pm

    جناب نا تو معاملہ محتویات کا ہے نا ہی محتویات کے علوم کا بلکہ اصول دین کا ہے قران اور اعمال متواترہ یہ اصول دین ہیں تو ان اعمال متواترہ کو ملت انبیاء کہا جائے یا ملت ابراہیم جو کہ شارع نے استعمال کیا ہے تو زیادہ مناسب ہے بنسبت یہ کہ اس کے لیے از خود ایک اصطلاح مقرر کی جائے چاہے اسلاف اکابرین ہی کا طرز کیوں نا ہو

You must be logged in to reply.
Login | Register