Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy How To Prove That There Was No Evolution In Thought Process Of Prophet Muhammad

Tagged: ,

  • How To Prove That There Was No Evolution In Thought Process Of Prophet Muhammad

    Posted by Abdul Basit on January 10, 2024 at 9:54 am

    جناب غامدی صاحب نے قرآن کے کلامِ الہی ہونے کے تین معیار بیان کیے ہیں “زاویہِ غامدی” میں جن میں سے ایک معیار کے متعلق سوال ہے

    معیار: قرآن کا مصدر اگر انسان ہوگا تو اس میں ترقی ہوگی اور اگر انسان نہ ہوگا تو وہ ترقی و ارتقاء سے ماوراء ہوگا

    س: قرآن یا تو محمد کا ہے یا اللہ کا

    پس اب محمد کی پوری زندگی کی دو صورتیں ہیں

    پہلی: ارتقاء و ترقی ہوتی رہی

    دوسری: ارتقاء و ترقی نہیں ہوئی

    اگر پہلی صورت ثابت ہے تو وہ تاریخی چیزوں سے ثابت ہونی چاہیے اور اس کے ادلہ کیا ہیں؟

    اگر دوسری مراد ہے تو پھر قرآن محمد و اللہ کے مابین مردد رہا

    طوالت کے لیے معذرت

    رہنمائی کا منتظر

    Dr. Irfan Shahzad replied 10 months, 3 weeks ago 2 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • How To Prove That There Was No Evolution In Thought Process Of Prophet Muhammad

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 11, 2024 at 12:38 am

    خدا کے وجود پر ایمان لانے ذرائع متعدد ہیں۔ یہ معاملہ صرف قرآن کے خدا کے کلام ہونے سے متعلق ہے اور اس کے لیے علمی کوالیفیکیشن درکار ہے۔ یہاں بھی البتہ اہل علم کی مدد لی جا سکتی ہے مثلا قرآن کا مطالعہ کرتے ہوئے جہاں بظاہر اختلاف محسوس ہو اسے قرآن کے ماہرین سے پوچھ لیا جائے۔

  • Abdul Basit

    Member January 12, 2024 at 6:20 pm

    سر میرا سوال قرآن میں اختلاف کا نہیں ہے

    بلکہ یہ ہے کہ نبی کا ارتقاء ہوا ہے کہ نہیں ہوا؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 14, 2024 at 10:14 pm

    دین سے متعلق جب نبی کی زبان سے کلام صادر ہوا، اس میں علم اور فکر کا کوئی ارتقا نہیں ہوا۔ قرآن آپ کے سامنے ہے۔ اسے اول سے آخر پڑھ کر دیکھا جا سکتا ہے کہ کیا علم یا فکر یا اصولی مواقف میں کوئی تبدیلی اور ارتقا پایا جاتا ہے یا نہیں۔ دلیل حاصل کرنے کے لیے خود قرآن ہی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ایسا ہی ہے کہ مثلا یہ معلوم کرنے کے لیے کہ علامہ اقبال کے فکر میں کوئی ارتقا ہوا یا نہیں ان کی کتابوں کو زمانہ وار دیکھا جائے گا۔ قرآن کے معاملے میں بھی یہی کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • Abdul Basit

    Member January 29, 2024 at 9:39 am

    سر سماع خراشی کے لیے معذرت

    اور اسے بحث برائے بحث نہ سمجھیے گا

    یہ اہنی الجھن حل کرنے کے لیے سوال ہے۔

    اگر ہم خود قرآن پڑھ کر ارتقاء ہونے اور نہ ہونے کو جانچیں گے تو اس کے لیے پھر سے مجھے وہ تمام تر کوالفکیشن چاہیے ہوگی اور تمام علوم و امور میں گرفت جو کہ ہر عام انسان کے بس کی بات نہیں

    اور اگر قرآن کے چند دعووں کے سچے ہونے پر اسے کلامِ خدا ماننا ہے تو پھر تو ایسے بہت سی کتابوں اور مصنفین کے دعوے ٹھیک ٹھیک پورے ہوئے ہیں

    رہنمائی کا منتظر

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 3, 2024 at 3:31 am

    قرآن پر جو سوال اٹھائے گا اس کو اس کے ہر پہلو سے جواب دیا جائے گا۔

    قرآن کو اس کے ترجمے سے پڑھ کر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں علم اور فکر کا کوئی ارتقا ہوا ہے یا نہیں۔ اگر کوئی حق کا متلاشی ہے تو یہ زحمت اٹھائے گا۔ اور یہ معلوم ہونا کوئی مشکل بھی نہیں۔ قرآن کے چند موضوعات ہیں ان میں اول سے آخر کوئی فرق نہیں آیا۔

    دعوی کسی کا بھی ہو اگر سچ ثابت ہوا ہے تو مصدر خبر پر اعتبار پیدا ہوتا ہے۔ یہ ضروری تو نہیں کہ قرآن کے علاوہ کسی دعوی سچا نہیں ہو سکتا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register