-
Rights Of Animals And Killing Them For Their Meat
میں ایک مسلم گھرانے میں پیدا ہوا ہوں مگر تقریباً دو ماہ قبل میں سبزخور ہوگیا، مجھے یہ لگتا ہے کہ جانوروں کو اپنے مقصد کے لئے جان سے مارنا غلط ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ گوشت انسان کی ضرورت ہے مگر سائسن کے نزدیک انسان بغیر گوشت کے نہ صرف زندہ رہ سکتا بلکہ گوشت کھانے والے سے زیادہ صحت مند ہوتا ہے۔ پھر کیوں اللہ تعالی نے معصوم جانوروں کو کھانے کی اجازت دی، اللہ نے قران میں جن پانچ چیزوں کو حرام کیا اس میں ایک زیادتی ہے، کیا جانوروں کو جینے کا حق نہیں؟ کیا یہ جانوروں پر زیادتی نہیں؟ چلو اگر مان لیں کہ گوشت انسان کی ضرورت ہوتی ہے یا اگر اللہ نے اجازت دینی ہی تھی تو درندوں کی دیتے کیوں کہ وہ معصوم جانوروں کو کھاتے ہیں اللہ نے کھانے کی اجازت دی مگر ان معصوم جانوروں کی جو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے ہیں، تو اگر ہم ان معصوم جانوروں کو کھائے گے تو کیا ہم درندے نہیں کھلائے گے۔ میں نے یہ سوال بہت مذہبی لوگوں سے پوچھا مگر مجھے جواب نہیں ملا ان لوگوں نے کہا کہ تم ہندو ہو گئے ہو کیا، مگر مجھے غامدی صاحب سے بڑی امید ہے کہ وہ اس سوال کا تسلی بخش جواب دیں گے۔
Sponsor Ask Ghamidi