Forums › Forums › Epistemology And Philosophy › Mutawatir Qirats Of Quran
Tagged: Quran
-
Mutawatir Qirats Of Quran
Posted by Muhammad Salah-ud-din on January 20, 2024 at 8:23 pmمختلف قرات کے بارے میں جو روایات آتی ہیں اور ان میں بعض قراتوں کو متواتر بھی کہتے ہیں کیا یہ قراتیں سنت متواتر ہیں
Umer replied 11 months, 2 weeks ago 3 Members · 4 Replies -
4 Replies
-
Mutawatir Qirats Of Quran
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 22, 2024 at 1:06 amمتواتر کا مطلب یہ ہے کسی بات پر ایک ہی وقت میں اتنے لوگ متفق ہوں کہ ان سب کا جھوٹ پر جمع ہونا محال ہو کہ وہ اپنے صدور کے وقت سے متواتر ہوں۔ یعنی بالفرض انھیں اگر رسول اللہ ﷺ نے پڑھا ہے تو اس وقت ہی سے سب لوگ اسے اختیار کیے ہوں۔ قرات عامہ کے سوا یہ دعوی کسی دوسری قرات کے لیے نہیں کیا جا سکتا۔
بعد میں کوئی قرات بہت سے لوگوں سے اختیار کر لی ہو تو وہ متواتر نہیں ہو جاتی۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی قرات کو بعد میں بھی اتنے لوگوں نے کبھی اختیار نہیں کیا کہ وہ متواتر کہلائے۔
-
Muhammad Salah-ud-din
Member January 22, 2024 at 5:33 pmشکریہ ،اور جو روایات سبعہ احرف والی آتی ہیں خصوصا سیدنا عمر اور سیدنا حکیم بن ہشام والی روایت یہ روایات سند کے اعتبار سے کیا ہیں
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 22, 2024 at 11:09 pmان کا مدار شہاب الدین زہری پر ہے۔
غامدی صاحب اپنی کتاب میزان میں لکھتے ہیں:
صحاح میں یہ (روایات) اصلاً ابن شہاب زہری کی وساطت سے آئی ہیں ۔ ائمۂ رجال اِنھیں تدلیس اورادراج کا مرتکب تو قرار دیتے ہی ہیں ، اِس کے ساتھ اگر اِن کے وہ خصائص بھی پیش نظر رہیں جو امام لیث بن سعد نے امام مالک کے نام اپنے ایک خط میں بیان فرمائے ہیں تو اِن کی کوئی روایت بھی اِس طرح کے اہم معاملات میں قابل قبول نہیں ہو سکتی۔ وہ لکھتے ہیں:
وکان یکون من ابن شھاب اختلاف کثیر إذا لقیناہ ، و إذا کاتبہ بعضنا فربما کتب في الشيء الواحد علی فضل رأیہ وعلمہ بثلاثۃ أنواع ینقض بعضھا بعضًا، ولا یشعر بالذي مضی من رأیہ في ذلک الأمر. فھو الذي یدعوني إلی ترک ما أنکرت ترکي إیاہ.(تاریخ یحییٰ بن معین، الدوری ۴/ ۱۰۹)
’’اور ہم لوگ جب ابن شہاب سے ملتے تھے تو بہت سے تضادات سامنے آتے اور ہم میں سے کوئی جب اُن سے لکھ کر دریافت کرتا تو علم و عقل میں فضیلت کے باوجود ایک ہی چیز کے متعلق اُن کا جواب تین طرح کا ہوا کرتا تھا جن میں سے ہر ایک دوسرے کا نقیض ہوتا اور اُنھیں اِس بات کا احساس ہی نہیں ہوتا تھا کہ وہ اِس سے پہلے اِس معاملے میں کیا کہہ چکے ہیں۔میں نے ایسی ہی چیزوں کی وجہ سے اُنھیں چھوڑا تھا ، جسے تم نے پسند نہیں کیا۔‘‘
-
Umer
Moderator January 23, 2024 at 2:38 amRegarding variant readings of Quran, please also watch the detailed discussion in Response to 23 Questions Series on this topic:
Sponsor Ask Ghamidi