Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Why God Does Not Answer Our Prayers?

Tagged: ,

  • Why God Does Not Answer Our Prayers?

    Posted by Danial Khoso on January 23, 2024 at 9:19 am

    سورہ غافر‎ آیات 61 میں خدا بولتا ہے کہ تم مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا قبول کروں گا لیکن ایک ہی دعا بار بار مانگنے کے بعد قبول نہ ہو رہی ہو تو پھر یوٹرن جب لیا جاتا ہے تو پھر خدا ناراض کیوں ہوتا ہے ہم نے تو دعا مانگی قبول نہ ہوئی اس میں ہم نے تو تکبر نہیں کیا ہم تو چپ چاپ کر کے بیٹھ ہی گئے۔ پھر ہم جہنم میں کیوں جائیں گے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 11 months, 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Why God Does Not Answer Our Prayers?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 23, 2024 at 10:56 pm

    خدا دعا سنتا ہے، مگر یہ لازمی نہیں کہ دعا میں جو مانگا گیا ہے وہی دے دے۔ اس چیز کا ملنا یا نہ ملنا، خدا کی حکمت پر مبنی ہوتا ہے۔

    اگر ہر شخص کو اس کی دعا کے بدلے میں وہ مل جائے جو وہ چاہتا ہے تو دنیا کا نظام نہیں چل سکتا۔ مثلا کسان کو بارش چاہیے، لیکن ایک کچی چھونپڑی والے کو نہیں چاہیے، ایک ملازمت ہے پچاس امید وار ہیں، سب کی دعا قبول نہیں ہو سکتی ۔حکمت اس سے بھی گہری ہوتی ہیں۔

    بندہ مومن کو چاہیے کہ وہ خدا سے دعا کرے اور اپنی بندگی کا احساس قائم رکھے اور اپنے خدا پر بھروسہ رکھے جو اس کے لیے بہترین فیصلے کرتا ہے۔ دنیا آزمایش کی جگہ ہے آخرت اصل منزل ہے جہاں ہر کمی ہر محرومی کا بدلہ وہ دیا جائے گا کہ آدمی خوشی سے نہال ہو جائے گا۔

    اس خدا سے مایوسی وہ بھی اس بنا پر کہ ہماری مطلوبہ چیز کیوں نہیں دی، یہ ناشکری اور تکبر ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register