Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions یاجوج ماجوج اور احادیث

  • یاجوج ماجوج اور احادیث

    Posted by Abu on January 31, 2024 at 10:21 am

    غامدی صاحب نے قرآن مجید میں یہاں یاجوج ماجوج کا ذکر ہوا ہے، اسکے متعلق تو وضاحت کی ہے اور مولانا ابو الکلام آزاد کی کتاب کی طرف بھی ریفر کیا ہے لیکن کیا اس موضوع کی احادیث پر بھی کام کیا ہے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 5 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • یاجوج ماجوج اور احادیث

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 3, 2024 at 11:04 pm

    اس پر کام ہو چکا ہے۔ درج ذیل لنک پر مضمون ملاحظہ کیجیے۔

    https://www.javedahmedghamidi.org/#!/ishraq/61a07042b3903b1a2622c628?articleId=61a072a5b3903b1a2622c787

  • Abu

    Member February 4, 2024 at 12:28 am

    سر اس میں کچھ روایات کو نہیں لیا گیا ہے، یہ اکثر معاملات میں ہوتا ہے کہ غامدی صاحب کچھ روایات کو لے لیتے ہیں، وہیں بہت ساری چھوڑ بھی دیتے ہیں ۔ اگر تو چھوڑنے والی انکے نزدیک سند یا متن کے اعتبار سے درست نہیں ہیں تو ان پر نقد کرنا چاہیے، لیکن یہ بھی نہیں کیا جاتا۔ شاید اہل روایت کے خوف سے؟

    میرا اصل سوال یہ ہے کہ کیا غامدی صاحب یاجوج ماجوج کے قیامت کے قریب خروج کو مانتے ہیں؟ جس طرح روایات میں بیان ہوا ہے اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی موجودگی میں ان کا بیماری سے ہلاک ہونا بیان ہوا ہے؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 5, 2024 at 3:06 am

    علمی معاملات میں ہمارے ہاں کوئی خوف نہیں پایا جاتا۔ اس کی قیمت بھی ہم چکا چکے مگر ہمارے مواقف میں کوئی فرق نہیں آیا۔ اس لیے بد گمانی کرنے سے پہلے وجوہات معلوم کر لیا کریں کہ کچھ روایات کیوں کیوں نہیں کیا جاتا۔حدیث کے اس پراجیکٹ میں پہلے واضح کر دیا گیا ہے کہ صرف صحیح اور حسن درجے کی احادیث کو لیا جائے گا۔ اب جن احادیث کو اس میں نہیں کیا گیا وہ قابل اعتماد نہیں تھیں۔ اس پراجیکٹ میں ضعیف احادیث پر کام مقصود ہی نہیں۔ یہ مثبت انداز میں کام کرنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ پھر جب کوئی سوال پیدا ہو تو بتا دیا جاتا ہے کہ روایات کو کیوں نہیں لیا گیا۔

    یاجوج ماجوج کا اخراج قیامت کے قریب ہی ہوگا۔ اور ان کے بارے میں جو معلومات مستند تھیں وہ بیان کر دی گئی ہیں۔

    غامدی صاحب عیسی علیہ السلام کی آمد ثانی کے قائل نہیں۔ یہ ان کے نزدیک ثابت نہیں ہوتا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register