Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And State Why No Iddah For Hazrat Zainab (rta) & Can State Intervene In Matters Of Iddah

Tagged: ,

  • Why No Iddah For Hazrat Zainab (rta) & Can State Intervene In Matters Of Iddah

    Posted by Aejaz Ahmed on February 7, 2024 at 11:29 am

    دو سوالات ہیں :

    1- محترم جاوید غامدی صاحب نے فرمایا کہ حضرت زینب کی عدت مکمل ہونے سے پہلے ہی انکا رسول اکرمﷺ سے نکاح ہوگیا جبکہ کتابوں میں ہے کہ انکی عدت مکمل ہونے کے بعد نکاح ہوا۔ تو ان میں سے کونسی بات درست اور صحیح ہے ؟؟

    2- محترم جاوید غامدی صاحب نے یہ بھی فرمایا کہ عدت دو افراد کا ذاتی معاملہ ہے۔ تو اگر مرد اور عورت، دو افراد جان بوجھ کر عدت سے پہلے نکاح کریں تو کیا اجتماعی قوانین کو انکے خلاف ایکشن لینے اور انکا نکاح فسخ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیئے ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 10 months, 3 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Why No Iddah For Hazrat Zainab (rta) & Can State Intervene In Matters Of Iddah

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 9, 2024 at 9:56 pm

    غامدی صاحب کی دلیل قرآن کی آیت ہے۔ سورہ ہے احزاب میں جہاں یہ واقعہ بیان ہوا ہے وہاں کلام کے بعد عدت کا ذکر آیا ہے جس سے مقصود اس اشکال کو دور کرنا تھا کہ حضرت زینب سے نکاح میں عدت کا انتظار کیوں نہیں کی گیا۔ بتایا گیا کہ خلوت نہ ہوئی ہو تو عورت پر عدت نہیں۔ دیکھیے آیت 49.

    قانون تب عمل کرتا ہے جب مقدمہ اس کے سامنے لایا جائے۔ میاں بیوی کے معاملے میں یہ اختیار کسی کو نہیں کہ ان کے آپس کا معاملہ عدالت میں لے جائے۔ سابقہ شوہر ہی اس معاملے میں مدعی بن سکتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register