Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Did Prophet (Saw) Follow His Wishes Verse 66:1

  • Did Prophet (Saw) Follow His Wishes Verse 66:1

    Posted by Ahsan Ali on March 18, 2024 at 5:10 pm

    Surat No 25 : سورة الفرقان – Ayat No 43
    اَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ ؕ اَفَاَنۡتَ تَکُوۡنُ عَلَیۡہِ وَکِیۡلًا ﴿ۙ۴۳﴾
    کبھی تم نے اس شخص کے حال پر غور کیا ہے جس نے اپنی خواہش نفس کو اپنا خدا بنا لیا ہو؟ 56 کیا تم ایسے شخص کو راہ راست پر لانے کا ذمہ لے سکتے ہو؟
    Surat No 66 : سورة التحريم – Ayat No 1
    یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰہُ لَکَ ۚ تَبۡتَغِیۡ مَرۡضَاتَ اَزۡوَاجِکَ ؕ وَ اللّٰہُ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۱﴾
    اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم کیوں اس چیز کو حرام کرتے ہو جو اللہ نے تمہارے لیے حلال کی ہے1؟ ﴿کیا اس لیے کہ ﴾ تم اپنی بیویوں کی خوشی چاہتے ہو2؟ ۔ ۔ ۔ ۔ اللہ معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے3 ۔
    Is ayat ko explain kardain kiya nabi ne bhi apni khwahish ki pervi ki ?

    Dr. Irfan Shahzad replied 10 months, 1 week ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Did Prophet (Saw) Follow His Wishes Verse 66:1

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 19, 2024 at 3:49 am

    سوال واضح نہیں۔ اگر اسے مراد پہلی آیت ہے تو وہ کفار کے رویے سے متعلق ہے کہ نبی سے کہا جا رہا ہے کہ اس کو راہ راست پر لانا ممکن نہیں۔

    غامدی صاحب اس کی وضاحت میں لکھتے ہیں

    یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی ہے کہ آپ اِن کی ہدایت کے لیے پریشان نہ ہوں، اِس لیے کہ جو لوگ اپنی باگ خواہشوں کے ہاتھ میں پکڑا دیں، اُنھیں کوئی راہ راست پر نہیں لاسکتا۔ استاذ امام کے الفاظ میں، انسان کے اندر رہنمائی کا چراغ عقل ہے نہ کہ نفس کی خواہشیں تو جو لوگ اِس چراغ کو گل کر کے اپنی خواہشوں کے پرستار بن جائیں گے، آخر اُن کو رستہ دکھانا کس کے بس میں ہے!

    • Ahsan Ali

      Member March 19, 2024 at 5:56 am

      Dusri ayat se esa lagta hai k nabi ne apni biwiiyon ki khushi k liye Halal chez ko haram karliya .

      Kiya ye apni khwahish ki pervi nahi ?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 20, 2024 at 1:27 am

    جی اپنی خواہش کی پیروی ہے آدمی پانی کی طلب بھی کرے تو یہ اپنی خواہش کی پیروی ہی ہے۔ مگر اپنی خواہش کی پیروی وہ غلط ہے جو خدا کی نافرمانی میں ہو۔ مگر رسول کی یہ خواہش کے وہ اپنی ازواج کو خوش کرنا چاہتے تھے یہ خدا کی نافرمانی میں نہیں تھی۔ اس لیے اصلا حرام کام نہیں کیا آپ نے لیکن منصب رسالت کے مطابق درست نہ تھا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register