Forums › Forums › General Discussions › سورہ توبہ کی آیات کن صحابہ کے بارے میں ہیں
-
سورہ توبہ کی آیات کن صحابہ کے بارے میں ہیں
Posted by Dr Firasat Khan on March 24, 2024 at 8:16 amسورت توبہ کی آیات کن مسلمانوں کے لئے ہیں ؟وہ کون سے مسلمان تھے جنہوں نے جہاد سے انکار کیا ہر راہ فرار اختیار کی؟ کیا اس میں کچھ نبی کے بہت قریبی ساتھی بھی شامل تھے؟شکریہ
Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 1 month ago 2 Members · 8 Replies -
8 Replies
-
سورہ توبہ کی آیات کن صحابہ کے بارے میں ہیں
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar March 27, 2024 at 11:35 pmسوال کے ساتھ متعلقہ آیت نمبر بھی ذکر کیا کیجیے۔
آپ کا اشارہ شاید سورہ توبہ کی آیت ۲۵ کی طرف ہے۔
یہ بھگدڑ کی کیفیت تھی جو لشکر کے بڑے حصے میں پیدا ہو گءی تھی۔ جو لوگ آگے تھے ان پر اچانک تیروں کی بوچھاڑ ہوءی تھی جس سے ان کی صفیں ٹوٹ گءی تھیں۔ اس میں کون کوش شامل ہے اس کا تفصیلی ذکر موجود نہیں۔ چوں کہ اس میں تازہ اسلام لانے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد تھی، اس لیے ان کی وجہ سے بھی یہ مسءلہ پیش آیا۔
تاہم جب رسول اللہ نے انھیں واپس بلایا تو سب پلٹ پڑے اور پھر فتح ہو گءی۔ جنگوں میں ایسے حادثات پیش آنا کوءی بڑی بات نہیں۔
-
Dr Firasat Khan
Member March 28, 2024 at 10:59 pmسر پوری سورت ہی ان لوگوں کو کنڈیم کر رہی ہے۔ اس میں ان لوگوں کا ذکر ہے جنہوں نے جہاد پر جانے سے ہی رخصت لے لی تھی اور نبی نے ان کو اجازت بھی دے دی تھی۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس فہرست میں نبی کے قریبی رشتہ دار شامل ہیں یا نہیں؟ نوازش
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar March 28, 2024 at 11:56 pmغلطی پر مذمت ہی کی جاتی ہے۔ لیکن چوں کہ غلطی کا امکان مانا جاتا ہے اس لیے انھیں معاف بھی کیا گیا۔
جن لوگوں نے اجازت لی وہ منافقین تھے۔ یہ الگ گروہ ہے۔ اس کا ذکر قرآن خود بتا رہا ہے۔ ان میں قریبی شخص کوءی نہیں تھا۔ تین مخلص مسلمانوں سے البتہ یہ غلطی ہوءی تھی کہ جنگ تبوک میں شامل نہ ہوءے تو ان پر خدا کے عتاب اور اس پر توبہ کا ذکر سورہ توبہ مین کر دیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہو جاتا ہے کہ ان تین کے علاوہ کوءی قریبی شخص کسی بڑی کوتاہی کا مرتکب نہیں ہوا۔
-
Dr Firasat Khan
Member March 30, 2024 at 5:58 amآپ کے جواب کا بہت بہت شکریہ۔ وہ تین اشخاص کون تھے۔ اور کیا سورہ توبہ لے احکام کے بعد منافق کی نماز جنازہ مسلمانوں کو پڑھنی چاہیے؟ منافقین کے اس گروہ میں چیدہ چیدہ صحابہ کوب تھے جنہوں نے جنگ احد سے رخصت لی تھی؟ عین نوازش
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar April 1, 2024 at 2:32 amروایتوں میں اِن تین اشخاص کے نام کعب بن مالک، ہلال بن امیہ اور مرارہ بن ربیع بیان ہوئے ہیں۔
جن منافقین کی نشان دہی نہیں کی گئی وہ مسلمانوں کی حیثیت ہی سے جیتے رہے تھے اپنی موت تک۔
رخصت لینے والوں میں سب کے نام تاریخ میں ریکارڈ نہیں ہوئے۔ یہ زیادہ تر غیر نمایاں لوگ تھے اسی لیے ان کے نام تاریخ نے ریکارڈ نہیں کیے۔
ان میں زیادہ تر دیہاتی علاقوں کے لوگ تھے۔ جنھیں قرآن نے اعراب کہا ہے۔
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar April 1, 2024 at 2:41 amنمایاں لوگوں میں سے یہ چند نام تاریخ میں ملتے ہیں:
«موسوعة التفسير المأثور» (10/ 425):
«المقداد بن الأسود الكندي، وكان سمينًا»
«موسوعة التفسير المأثور» (10/ 429):
«الجدُّ بن قيس»
«موسوعة التفسير المأثور» (10/ 430):
«عبد الله بن نَبْتَلٍ، وعبد الله بن أُبَيِّ بنُ سلولَ، ورِفاعةُ بنُ تابوتٍ، وأوس بن قيظيِّ»
-
Dr Firasat Khan
Member April 1, 2024 at 3:04 pmسلام
بہت بہت شکریہ۔ کیا نبی پاک نے عبداللہ بن ابی کا جنازہ پڑھایا تھا؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar April 4, 2024 at 1:15 amجی ہاں۔ اس کے بعد منع کر دیا گیا
Sponsor Ask Ghamidi