Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia بے حیائی

  • بے حیائی

    Posted by Momin Khan on March 24, 2024 at 8:16 am

    بے حیائی سے کیا مراد ہے عام طور پہ ہم بے حیائی اس کو کہتے ہیں کہ عورت نے دوپٹہ سر پہ نہیں لیا یا اس کی ٹانگ نظر ارہی ہے یا اس کے بازو نظر ا رہے ہیں ہم عام طور پر بے حیائی ان کو کہتے ہیں۔ اور بعض جگہوں پر بھی ہے اس کو بولتے ہیں کہ کسی نے بڑے کے ساتھ بدتمیزی کر دی تو اس کو بے حیا کہتے ہیں ایک حدیث میں ایمان کی 70 شاخوں کا ذکر ہے اس میں جو ایک شاخ حیا کی بتائی گئی ہے اگر کسی میں یہ شاخ نہ ہو تو کیا اس کا مطلب ہے کہ اس میں ایمان نہیں ہے

    ?

    Please anyone I am for help

    Dr. Irfan Shahzad replied 10 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • بے حیائی

    Dr. Irfan Shahzad updated 10 months ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 27, 2024 at 11:29 pm

    بے حیاءی کا تصور انسانی فطرت میں موجود ہوتا ہے۔ دنیا میں وہ مختلف مظاہر پر اس کا اطلاق کرتا ہے۔ یہ اطلاقات کہیں تو بالکل واضح ہیں جیسے لوگوں کے سامنے برہنہ ہو جانا یا گالیاں بکنا، لیکن کچھ معاملات میں مختلف کلچرز میں مختلف بھی ہو جاتا ہے۔ کچھ کلچر میں عورت کے سر کا ڈھانپا ہونا حیا کا تقاضا سمجھا جاتا ہے اور کسی کلچر میں اسے ضروری نہیں سمجھا جاتا ہے۔

    کہیں والدین سے بے تکلفی بھی بے حیاءی سمجھی جاتی ہے۔

    اختلافی جگہوں پر انسان کو فیصلہ کرنا پڑتا ہے کہ اس کا ضمیر اور کلچرل قدر میں کوءی فرق تو نہیں، اگر ایسا کوءی فرق محسوس ہو تو عقل و فطرت کی روشنی میں انسان کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register