Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions کن مسلمانوں سے ولایت کا رشتہ ہے؟

  • کن مسلمانوں سے ولایت کا رشتہ ہے؟

    Posted by Aejaz Ahmed on March 29, 2024 at 10:05 am

    سورہ انفال کی آیت 72 میں یہ جو فرمایا :

    وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ لَمۡ یُہَاجِرُوۡا مَا لَکُمۡ مِّنۡ وَّلَایَتِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ حَتّٰی یُہَاجِرُوۡا ۚ

    کہ ان لوگوں سے ولایت کا رشتہ نہیں ہے تو کیا یہ وہ لوگ ہیں جو غیرمسلم ممالک میں رہتے ہیں یا وہ ہیں جو پرزیکیوشن کا شکار ہیں ؟؟ کن سے ولایت کا رشتہ نہیں ہے ؟؟

    اور یہ بھی بتائیں کہ جن علاقوں میں مسلمان پرزیکیوشن کا شکار ہوں وہاں سے ہجرت کرنا لازم ہوتا ہے یانہیں ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 year, 1 month ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • کن مسلمانوں سے ولایت کا رشتہ ہے؟

    Aejaz Ahmed updated 1 year, 1 month ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 4, 2024 at 10:53 am

    یہ رسول اللہ کے دور میں خاص ان لوگوں کے بارے میں ہے جن کو خدا کی طرف سے براہ راست ہجرت کا حکم اس کے رسول کے ذریعے سے مل چکا تھا مگر انھوں نے بکا عار ہجرت نہیں کی تھی۔ ان سے دوستی کا رستہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔

    آج کے دور میں مسلمانوں پر دین کے معاملے میں پرسیکیوشن نہیں ہو رہی میرے علم کی حد تک۔ ۔ سیاسی جھگڑوں کی وجہ سے کچھ جگہ مسائل ہیں۔

    تاہم کسی جگہ اگر دین کی وجہ سے پرسیکیوشن ہو رہی ہو تو مسلمان اجتہاد کریں گے کہ انھیں۔ ہجرت کرنی چاہیے یا نہیں۔ ہر شخص اپنی حالات کے مطابق اس کا فیصلہ کرے گا۔ اگر اسے لگتا ہے کہ ہجرت اس کے لیے ضروری ہے تو اسے ہجرت کرنی چاہیے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member April 6, 2024 at 3:34 am

    جزاک اللہ خیرا ڈاکٹر صاحب

You must be logged in to reply.
Login | Register